وزیرآباد (طارق ملک بیورو چیف یو جی نیوز ) ظلم و استبداد ناموس رسالت کے جانبازوں کا راستہ نہیں روک سکتا. دین کی بالا دستی کے لئے ھر چٹان سے ٹکرانا ھمارا مشن ھے.نظام مصطفے ملک کا مقدر بن چکا ھے.ان خیالات کا اظہار تحریک لبیک پاکستان کے مرکزی نائب امیر سید ظہیرالحسن شاہ نے وزیرآباد میں پی پی 51 سے تحریک لبیک کے امیدوار ناصر محمود سیفی کے انتحابی جلسہ کے دوران نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم پڑھتے ہوئے جاں بحق ھونے والے مولا نا سعید احمد نیازی کی نماز جنازہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ھوئے کیا. ناصر محمود سیفی نے اپنے خطاب میں کہا کہ دین کا راستہ روکنے کے ھرحربے کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائےگا اور تحریک لبیک کے کارکنان دھونس و دھاندلی کے سامنے آہنی دیوار بن جائں گے نماز جنازہ میں ھزاروں افراد نے شرکت کی.مگر دیگرکسی بھی پارٹی کے امیدوار کو جنازے میں شرکت کی توفیق نہیں ھوئی




