ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجیدچیمہ نے کہا کہ شہرمیں پیشہ وارانہ بھکاریوں کی تعداد میں اضافہ لمحہ فکریہ ہے

Spread the love

حکومت گلگت بلتستان۔ گلگت ازدفتر ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت

گلگت(پ ر) ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجیدچیمہ نے کہا کہ شہرمیں پیشہ وارانہ بھکاریوں کی تعداد میں اضافہ لمحہ فکریہ ہے غیر مقامی بھکاریوں کی حوصلہ شکنی کیلئے ضلعی انتظامیہ کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گی دیگر صوبوں سے گلگت آنے والے بھکاریوں کی روک تھام کیلئے انٹری پوائنٹس پر پولیس الرٹ رہے گی، شہر میں بھیک مانگنے والے کم عمر بچوں کی بحالی کیلئے پاکستان بیت المال، سویٹ ہومز اور سماجی بہبود کے ادارے اپنا کردار ادا کرے، بھیک مانگنے والے بچوں کی بحالی اور عزت نفس بحال رکھنے کیلئے ہنر مند اور تعلیم کے حصول میں اپنی ذمہداری پوری کرنا ہوگا، پیشہ ور بھکاریوں کے گلگت لانے والے گروہ اور ٹھیکیدار کے خلاف سخت کاروائی کریں گے سیکٹر مجسٹریٹس اپنے اپنے سیکٹرز میں نظر رکھیں تاکہ سٹریٹس چائلڈ رن کی روک تھام میں مدد مل سکے، یہ باتیں انہوں نے جمعرات کے روز اے سی آفس میں ASP سٹی، چیف کوآرپوریشن آفیسر بلدیہ عظمیٰ گلگت عابد حسین میرکے ہمراہ سٹریٹ چائلڈ کے حوالے سی ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں تحصیلدار ہیڈ کوآرٹر مختاراحمد، تحصیلدار ایل آر عاطف اللہ خان، سوشل ویلفیئر آفیسر،پاکستان بیت المال کے نمائندے، سیکٹرز مجسٹریٹس، جوٹیال، کینٹ اور سٹی تھانہ کے ایس ایج اوز، میونسپل کارپوریشن اور تحصیل آفس کے آفیسران بھی شریک تھے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نیبواضح کیاکہ شہر میں پیشہ وارنہ بھکاریوں کی روک تھام کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کا ر لائیں گے، غیر مقامی پیشہ وارانہ بھکاریوں کیوجہ سے علاقے پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں انکی دیکھا دیکھی میں مقامی لوگ بھی پیشہ اپنا رہے ہیں جوکہ علاقائی روایات کے برخلاف ہے شہر میں غیر مقامی اور پیشہ وارانہ بھکاریوں کی حوصلہ شکنی کیلئے ضلعی انتظامیہ پولیس کے ہمراہ ٹھیکیدار اور گروہ کے خلاف سخت کاروائی کرے گی انہوں نے بیت المال، سویٹ ہومز اور محکمہ سوشل ویلفیئر جیسے اداروں کو مستحق، غریب بچوں کی مالی حالت بہتر بنانے کیلئے اقدامات کرنا ہونگے محض مفروضوں سے غریب نادار اور مستحق بچوں کی حالت نہیں بدلہ جاسکتا، متعلقہ اداروں کو عملی اقدامات کے ذریعے معاشرے سے اس برائی کا خاتمہ کیاجاسکتا ہے، بھیک مانگنا اور بھیک منگوانے والے دونوں اس گھناونے کھیل کے برابر حصہ دار ہے اجلاس میں محکمہ سوشل ویلفیئر خاتون آفیسر نے سٹریٹ بچوں کی بحالی کیلئے ادارے کے جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگا ہ کیااور بیٹ الما ل کے جانب سے بھی پیشہ وارانہ گداگری کے تدارک حمایت کی یقینی دہانی کرائی گئی، بعدازاں اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ شہر سے پیشہ وارانہ گداگری کے خاتمے کیلئے ذمہ دار اداروں کے ساتھ ملکر کام کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں