گلگت (پ ر) ضلعی انتظامیہ کا تجاوزات کے خلاف کاروائی، سکارکوئی کھاری میں بجری، ریت، اور پتھر نکالنے والے نصف درجن مزدور گرفتار، کھاری خالصہ سرکاری اراضی ہے کسی کو بھی یہاں سے بجری، ریت اور پتھر نہیں نکالنے دیں گے اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کے حکم پر جمعرات کے روز سیکٹر مجسٹریٹس شرباز علی کا میونسپل پولیس فورس اور مقامی پولیس جوانوں کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے سکار کوئی کھاری اور امپھری تھوپ چار کھاری میں دریا سے ریت، بجری اور پتھر نکانے والے مزدوروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 5 مزدوروں کو گرفتار کیا اور نہیں وارننگ دی کہ وہ آئندہ بجری، ریت اور پتھر نہ نکالیں اور نہ ہی ایسی کوئی کاروائی میں ملوث ہونگے جو کار سرکاری میں مداخلت تصور ہوگی، واضح رہے ڈپٹی کمشنر کے حکم پر اسسٹنٹ کمشنر گلگت نے میونسپل حدود میں دریا سے ریت بجری اور پتھر نکالنے پر دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے پابندی عائد کررکھی ہے آج جمعرات کے روز کی کاروائی اس سلسلے کی کڑی ہے ترجمان نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ کار سرکاری میں مداخلت کرنے والوں کی نشاندہی کریں تاکہ فوری کاروائی کی جاسکے عوامی مسائل کے حل کیلئے ضلعی انتظامیہ ہمہ وقت کوشاں ہے
