جہلم پنجاب پولیس بھرتی امیدواران کے لیے میزید ایک دن کی توسیع

Spread the love

جہلم سے راجہ وقار کی رپورٹ: پنجاب پولیس بھرتی امیدواران کو اطلاع دی جاتی ہے کہ جن امیدواران کو پنجاب پولیس بھرتی کے لیے آج مورخہ 20-02-2021بروز ہفتہ کو قد،اور چھاتی کی پیمائش کے لیے بلایا گیا تھا۔ انہیں مزید ایک دن کی مہلت دے دی گئی ہے اور بروز اتوار کو پنجاب ہائی وے پٹرولنگ (PHP) اورسپیشل پروٹیکشن یونٹ) SPU (کی قد اور چھاتی کی پیمائش کے ساتھ مزید ایک ڈیسک پنجاب پولیس بھرتی کے لیے مختص کر دیا گیا ہے۔ لہذاپنجاب پولیس بھرتی کے لیے آنے والے وہ امیدوار جو بروز ہفتہ کو نہیں آسکے وہ بروز اتوار کو صبح 8بجے حاضر ہو کر اپنے قد اور چھاتی کی پیمائش کرواسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں