جہلم پولیس میں محکمانہ ترقیاں پانے والے پولیس افسران و جوانوں کو رینکس لگادیئے گئے

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +رانا نویدالحسن)جہلم پولیس میں محکمانہ ترقیاں پانے والے پولیس افسران و جوانوں کو رینکس لگادیئے گئے۔ ترقی پانے والے پولیس افسران و جوانوں کا جذبہ دیدنی تھا۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرشاکر حسین داوڑنے پولیس لائنز میں محکمانہ ترقیاں پانے والے پولیس افسران و جوانوں کی اگلے عہدوں کے لئے رینک لگانے کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں شازیہ سرور ایس پی انویسٹی گیشن، محمد ابراہیم وڑائچ ڈی ایس پی سٹی سرکل نے شرکت کی۔شاکر حسین داوڑڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اور شازیہ سرور ایس پی انویسٹی گیشن نے 3اسسٹنٹ سب انسپکٹر ز1۔ چوہدری اللہ دتہ،2۔ زاہد رضا، 3۔ محمد اسد کو سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے کے بعد سب انسپکٹر کے رینک لگا دیئے گئے،9ہیڈ کانسٹیبلان1۔ شکور حسین،2۔ مبشر حسین، 3۔ محمد توصیف، 4۔ ظفر رضا،5۔ منصورحسین، 6۔ نویدعلی،7۔ شہباز بٹ،8۔محمد افضال، 9۔محمدشہزاد (ایلیٹ فورس) کو اسسٹنٹ سب انسپکٹر کو ترقی دیتے ہوئے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے رینک لگا ئے گئے، 8کانسٹیبلان1۔محمد عدیل،2۔ محمد وقار،3۔ بابرسہیل،4۔تسلیم خان،5۔ محمد بلال،6۔محمدآفتاب،7۔گل نواز (ایلیٹ فورس)،8۔محمد سلیم (ایلیٹ فورس) کو ہیڈکانسٹیبل کے عہدے پر ترقی پانے کے بعد رینک لگائے گئے نیز 2جونیئر کلرکس کو سینئر کلرکس کو پرموٹ ہونے پر مبادکباد دی گئی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر سرکاری افسر کے لیے پروموشن ایک سنگ میل ہوتا ہے جوآپ نے اپنی تعلیم، اہلیت اور اچھے سروس ریکارڈ کی وجہ سے طے کیا ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ آپ اسی جوش و جذبہ اور پیشہ وارنہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف مزید پروموشن حاصل کریں گئے بلکہ محکمہ پولیس کا نام بھی روشن کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں