مدارس کے تعلیمی بورڈز کو فرقوں کی بنیاد پر تقسیم کرنا حکومت کی سازش ہے۔سینیٹر سراج الحق

Spread the love

تعلیمی اداروں اور مدارس میں یکساں نظام تعلیم رائج کیا جائے۔امیر جماعت اسلامی پاکستان

لوئیر دیر(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ مدارس کے تعلیمی بورڈز کو فرقوں کی بنیاد پر تقسیم کرنا حکومت کی سازش ہیں،تعلیمی اداروں اور مدارس میں یکساں نظام تعلیم رائج کیا جائے، پرائمری سکولوں سے سازش کے تحت معلم دینیات کا خاتمہ مغربی ایجنڈا ہے،قوم سے چالیس اقسام کا ٹیکس وصول کیا جارہا ہے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے جامعہ عالیہ احیاء العلوم بلامبٹ میں سالانہ ختم بخاری شریف کی دستار بندی سے خطاب کرتے ہوئے کیا،تقریب سے جماعت اسلامی کے ضلعی امیر اعزاز الملک افکاری،سابق ایم این اے مولانا اسد اللہ،مہتمم جامعہ مولانا حکیم اللہ نے بھی خطاب کیا،سینیٹر سراج الحق نے حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت ایک سازش کے تحت فرقہ واریت کو فروغ دے رہی ہے مدارس کے تعلیمی بورڈز کو پانچ سے بڑھا کر گیارہ بورڈز تک لے جانا فرقہ واریت کی بڑھوتری اور فروغ کا سبب بنے گی انھوں نے کہاکہ تعلیمی اداروں اور مدارس کے لئے ایک بورڈ،نصاب اور نظام ہونا چاہیئے تاکہ قوم افراتفری کا شکار نہ ہوں انھوں نے کہاکہ دینی مدارس دین اسلام کے مورچے ہیں اور مغرب کا جھگڑا مسجد،قرآن اور عالم دین سے ہیں پوری دنیا میں علمائے کرام کے خلاف سازشیں عروج پر ہے انھوں نے کہاکہ حکومت ظالمانہ طریقے سے غرباء اور امیروں سے چالیس اقسام کے ٹیکس وصول کررہی ہے جو غریب عوام کے خون پسینے کی کمائی کے ساتھ مذاق ہیں انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کو اقتدار ملا تو ٹیکس کی بجائے عشر،زکواۃ اور صدقے کا نظام نافذ کرکے اسلام کاحقیقی چہرہ دنیا کے سامنے لائیں گے انہوں نے کہا کہ تبدیلی والے اپنے وعدوں کی تکمیل میں ناکام ثابت ہوئے اور اب ملکی اداروں کو قرضوں کے عوض گروی رکھ دیا ہے انھوں نے کہاکہ ملک کے آبی ذخائر کے ساتھ کھلواڑ کیا جارہا ہے گذشتہ سال 6سو ارب ڈالر کے پانی کو ضائع کرکے کفران نعمت کا ارتکاب کیا،انھوں نے کہاکہ تبدیلی کے نام پر برسراقتدار ٹولے نے ایک مہینے میں چھ مرتبہ بجلی مہنگی اور گیس وپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے غریب عوام کی کمرتوڑ دی ہے،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی برسر اقتدار آکر مغربی کلچر کے مقابلے میں اسلامی کلچر وروایات کو فروغ دے کر دینی مدارس کی حفاظت اور ملک میں اسلامی نظام رائج کرینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں