شہریوں نے کشمیر چوک کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا۔
ٹانک(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹانک اڈا کی شہر میں سرکاری بس سٹینڈ سے باہر 7 کلو میٹر دور نجی آراضی میں منتقلی کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے کشمیر چوک کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا پی ٹی آئی کی حکومت اور وفاقی وزیر علی امین گنڈہ پور کے خلاف شدید نعرہ بازی ٹانک اتحاد میں شامل تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں وکلاء برادری تاجر اور ٹرانسپورٹروں سمیت سینکڑوں شہریوں نے ٹانک اتحاد کے سربراہ حاجی زمان بیٹنی پیر جہانگیر شاہ فضل کریم تتور قذافی محسود شوکت آرمانی غلام شاہی خان اور نبی گل بیٹنی کی قیادت میں ٹانک کے ٹاؤں ہال گراؤنڈ میں جمع ہوئے اور وہاں سے احتجاجی ریلی نکالی شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر ان کے مطالبات اور نعرے درج تھے ریلی کے شرکاء نے شہر کے مختلف بازاروں سے ہوتے ہوئے کشمیر چوک پہنچکر دھرنا دیدیا اور جنوبی وزیرستان پشاور اور ڈیرہ اسماعیل خان روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کردیا مظاہرین نے یہاں “شراب کی بوتل” نامنظور “انصاف حکومت کی ناانصافی” نامنظور “ڈیرہ پولیس مردہ باد” اور “اڈے کی منتقلی” نامنظور کے شدید نعرے لگائے اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے قائدین کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء اور وفاقی وزیر علی امین گنڈہ پور اپنے چہیتے کو مالی فائدہ پہنچانے کیلئے ڈیرہ اسماعیل خان میں سرکاری اراضی میں قائم اڈے کو وہاں سے 7 کلومیٹر دور اس کی ذاتی اراضی میں منتقل کررہے ہیں جس سے ایک طرف سرکاری خزانے کو سالانہ کروڑوں کا نقصان ہوگا دوسری جانب یہاں کی 15 لاکھ عوام اور روزانہ کی بنیاد پر سفر کرنے والے ہزاروں مسافروں کو 300 روپے اضافی مالی نقصان سمیت ایک گھنٹہ تک اضافی سفر طے کرنا پڑے گا اڈے کی منتقلی سے روزانہ کی بنیاد پر ڈیرہ اسماعیل اور ٹانک کے مابین سفر کرنے والے سرکاری ملازمین طلباء و طالبات مریضوں بوڑھوں اور خواتین کو کئی گاڑیاں تبدیل کرتے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا نیاء اڈا غیر آباد جگہ ہونے کی وجہ سے رات کے وقت سفری مشکلات اور وہاں سے ڈیرہ شہر تک پبلک ٹرانسپورٹ کہ عدم دستیابی اور چوری چکاری کے شدید خطرات لاحق ہوجائینگے بعد میں مظاہرین نے پریس کلب ٹانک تک ریلی نکالی اور وہاں پر احتجاج کرنے سمیت ہنگامی پریس کانفرنس کی پریس کانفرنس کے دوران قائدین کا کہنا تھا کہ انصاف کے نام پر بننے والے حکومت ٹانک میں اپنے وزیر کے ہاتھوں لاکھوں کی تعداد میں عوام کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں علی امین گنڈہ پور عوامی مفاد کو شدید ٹھیس پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں ذاتی مفاد کیلئے وہ غریب عوام کیلئے شدید مشکلات کھڑی کررہے ہیں پریس کانفرنس کے دوران قائدین نے کہا کہ دیگر تمام شہروں کے ٹرانسپورٹ اڈے ڈیرہ اسماعیل خان شہر کے اندر موجود ہیں لیکن ٹانک اڈا جو انتظامیہ اور وہاں کی عوام کیلئے کبھی بھی پریشانی کا باعث نہیں بنا اس کی 7 کلومیٹر دور نجی اراضی میں منتقلی سمجھ سے بالاتر ہے ٹانک اڈا سے ٹی ایم اے ڈیرہ کو سالانہ کروڑوں روپے مل رہے ہیں جبکہ اس کے برعکس نجی اراضی میں اڈے کی منتقلی سے سرکاری خزانے کو سالانہ کروڑوں کے نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا اس موقع پر قذافی محسود نے ڈیرہ اسماعیل خان کی ٹی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ پر شدید تنقید کی اور مطالبہ کیا ڈیرہ اسماعیل خان کی انتظامی افسران علی امین کی تابعداری کررہے ہیں ٹانک اڈا میں پولیس کی موجودگی میں توڑ پھوڑ کرکے سرکاری غنڈہ گردی کی گئی ہے ٹانک اڈے کے زبردستی منتقلی آخر کس قانون اور فارمولے کے تحت ہورہی ہے ہم ٹانک اڈا کسی بھی صورت میں منتقل نہیں ہونے دینگے اگر دوبارہ زبردستی کی کوشش کی گئی تو ہم ڈیرہ اسماعیل خان میں علی امین گنڈہ پور کی رہایش گاہ کے سامنے اور اور اسلام آباد میں بنی گالہ کے سامنے احتجاجی کیمپ لگا کر ٹانک میں بھی پہیہ جام ہڑتال کردینگے
