اسامہ مجید چیمہ نے کہا کہ پرونشل ہیڈ کوآرٹر ہسپتال ایریا میں روڈ پر گاڑیوں کی پارکنگ کی ہرگز اجازت نہیں ہے

Spread the love

حکومت گلگت بلتستان۔ گلگت ازدفتر ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت

گلگت (پ ر) ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے کہا کہ پرونشل ہیڈ کوآرٹر ہسپتال ایریا میں روڈ پر گاڑیوں کی پارکنگ کی ہرگز اجازت نہیں ہے ہسپتال آنے جانے والے گاڑی مالکان کو اپنی گاڑیاں ہسپتال کے ساتھ قائم پارکنگ میں گاڑیوں کو کھڑی کرنا ہوگی عوام زمہ داری کا مظاہرہ کریں اور بلدیہ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں، یہ باتیں سوموارکے روز CCOبلدیہ عظمیٰ عابد حسین میر، ایڈ منسٹریٹیو آفیسر سردار حسین، ٹریفک مجسٹریٹ، ریون نیو فیلڈ سٹاف اور ٹریفک پولیس اہکاروں کے ہمراہ پرونشل ہیڈ کوآرٹر ہسپتال گلگت تفصیلی دورے کے موقع پر ٹریفک نظام اور گاڑیوں کے پارکنگ کے سلسلے میں درپیش مسائل کا باریک بینی سے جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ ّآفیسران کو ہدایات دیتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کیلئے خصوصی توجہ دے رہے ہیں ہسپتال سے متصل نجی پبلک پارکنگ نظام کو فعال بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گی ڈپٹی کمشنر گلگت نوید احمد کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے پاکنگ کا نظام بہتر کررہے ہیں ٹریفک پولیس، کسی بھی نجی گاڑی کو پارکنگ سے سوا روڈ پر کھڑی کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، خلاف ورزی پر سکیٹر مجسٹریٹ کی رپورٹ پر سخت کاروائی کی جائے گی، اس سے قبل چیف کوآرپوریشن گلگت عابد حسین میر نے بلدیہ عظمیٰ نے نجی پارٹنر شپ سے قائم ٹریفک پارکنگ کے مشکلات اور عوام کے جانب سے عدم تعاون کے حوالے تفصیلی طورآگا ہ کیا۔ ایڈ منسٹریٹر نے واضح کیا کہ ٹریفک نظام کی بہتری کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ مالکان کو بلدیہ کے جانب سے قائم پبلک پارکنگ کو کامیاب بنانے کیلئے بلدیہ عظمیٰ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنا ہوگا تاکہ ہسپتال کے ارد گرد بے ہنگم ٹریفک سے نجات مل سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں