جلالپور شریف،کمسن بچی سے زیادتی کرنے والا ملزم 24گھنٹے میں گرفتار

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عامرکیانی)جہلم شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی کمانڈ میں جہلم پولیس سماج دشمن عناصر کے خلاف سرگرم عمل۔تھانہ جلالپور شریف کی کاروائی،کمسن بچی سے زیادتی کرنے والا ملزم 24گھنٹے میں گرفتار،تفصیلات کے مطابق شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے دیوان پور علاقہ تھانہ جلالپور شریف میں (ت) نامی کمسن بچی بعمر 7سال سے زیادتی کے واقعہ کے رپورٹ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے سلیم خٹک DSPپنڈدادنخان سرکل اور سب انسپکٹر محمد اعظم SHOتھانہ جلالپور شریف کو ملوث ملزم کی گرفتاری کے لیے اسپیشل ٹاسک دیا۔ جس پر بچی کے والد سید امتیاز علی کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 42مورخہ 22-02-2021بجرم 376/377B/452ت پ تھانہ جلالپور شریف درج رجسٹر کر کے مقدمہ ہذا کی تفتیش کا آغاز کیا۔ جس پر سب انسپکٹر محمد اشفاق تھانہ جلالپور شریف اور ان کی ٹیم نے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم محمد زیبر (تندوروالا) ساکن دیوان پور کو 24گھنٹے میں ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔ ملزم پابند سلاسل، مزید تفتیش جاری عوامی و سماجی حلقوں نے دسٹرکٹ پولیس کی کاوشوں کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں