پشاور میڈیا کالونی میں سوئی گیس کے دیرینہ مسئلہ کے حل کیلئے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا

Spread the love

عوامی شکایات کو فی الفور حل کیا جائے۔تاج علی خان جنرل منیجر سوئی نادرن گیس

پشاور (نمائندہ تیمور عباس)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق پشاور میڈیا کالونی میں سوئی گیس کے دیرینہ مسئلہ کے حل کے لئے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا جنرل سیکرٹری پشاور پریس کلب عمران بخاری اور فنانس سیکرٹری یاسر حسین نے جنرل منیجر سوئی نادرن گیس تاج علی خان سے ملاقات کے دوران اس اہم مسئلے کی جانب ان کی توجہ منبذول کرائی تھی جس پر جنرل منیجر سوئی گیس نے سوئی گیس کی فراہمی کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے ایگزیکٹو آفیسر یاور عباس افغانی نے اس حوالے سے میڈیا کو بتایا کہ 6انچ قطر کی 500 میٹر لمبی مین پائپ لائن پشاور میڈیا کالونی میں بچھانے کا کام شروع کردیا گیا ہے اور ٹائون بارڈر سٹیشن (TBS) تعمیر کیا جائے گا اور اس کام کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچا دیا جائے گا گیس فراہمی کے اس منصوبے پر 92 لاکھ روپے لاگت آئے گی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جنرل منیجر سوئی نادرن گیس تاج علی خان کی جانب سے عملے کو ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ صحافیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں انہوں نے عملے کو مزید کہا کہ عوامی شکایات کو فی الفور حل کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں