گلگت (پ ر) سیکریٹریGB لوکل کونسل بورڈ حاجی ذوالفقار احمد نے کہا کہ سابقہ ادوار میں بلدیاتی اداروں کے ملازمین کی غیر قانونی استعمال کی وجہ سے بلدیاتی اداروں کی کارکرگی بری طرح متاثر ہوکر رہ گئی تھی اور بلدیاتی اداروں نے اپنا مینڈیٹ کے تحت کام کرنا چھوڑ دیا تھاجسکے باعث بلدیاتی ادارے عضو معطل بن کر رہ گئے، جس کے تدارک کیلئے سابقہ حکومت نے گلگت بلتستان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کاقیام عمل میں لا یا تاکہ گلگت بلتستان میں صفائی کی صورتحال بہتر ہوسکے، GBWMC (گلگت بلتستان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی) سکیورٹی ایکس چینج آف پاکستان کا باقاعدہ رجسٹرڈ ادارہ ہے جوکہ سکیورٹی ایکس چینج آف پاکستان کے SOPs کے مطابق کام کرنے کا پابند ہے گلگت بلتستان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے ملازمین تقرری و تعیناتیوں کے دوران ان سے شورٹی باونڈز میں تحریری طور پر معاہدہ ہے کہ ان ملازمین کی خدمات کسی دوسرے ادارے میں تبدیل نہیں ہوگی نہ کسی سرکاری دفاتر، یا کسی آفیسر کے دفتر میں مستقل بنیادوں پر کام کرتے ہوئے نظر آئیں گے البتہ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کا مینڈیٹ یہ ہے کہ صفائی کے بعد جمع ہونے والا کوڑا کرکٹ بازار ایریا، سرکاری و نجی دفاتر کے حدود کے باہرہوں، مساجد یا دیگر عبادت خانوں کے باہر ہوں یا پبلک مقامات کے باہر ہوں یا محلہ جات کے گلیوں میں ہوں جہاں پربھی ویسٹ نظر آئے اپنے مینڈیٹ کے مطابق ویسٹ منیجمنٹ کا اہلکار کسی آفیسر یا زمہ دار کے حکم کے انتظار کے بغیروہاں سے کچرہ، کوڑا کرکٹ اٹھانے کا پابند ہے ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کا کوئی بھی اہلکار حکام بالا کے دفتر یا اسکے ذاتی استعمال کیلئے ہرگز اجازت نہیں ہے اور نہ وہ اہلکار یہ کام کرسکتے ہیں لہذا متعلقہ GBWMC کے تمام ضلعی مانیٹرنگ آفیسرز کو سختی کے ساتھ ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے مینڈیٹ کے اندر رہتے ہوئے GB ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے طے شدہ اپنے فرائض سرانجام دیں اپنی کارکردگی میں بہتری لائیں، اپنے خدمات کے ذریعے کمیونٹی کے دل جیتنے کی کوشش کرے، جہاں کہیں کوڑا کرکٹ نظر آئے کسی حاکم کے حکم کے بغیر وہاں سے اٹھائے اور شہر کو صاف ستھراء رکھنے کیلئے صحیح معنوں میں اپنی پیشہ وارانہ خدمات کے ذریعے یقینی بنائیں، گلگت بلتستان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے قیام سے گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں صفائی کی صورتحال میں زبردست بہتری آئی ہے ہماری کوشش ہے اسے مزید بہتربناتے ہوئے عوام کے امنگوں پر پورا اتریں، کمپنی کے ملازمین ہمارے قیمتی اثاثے ہیں ادارہ انکی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے انہوں نے کہاکہ سیکریٹری لوکل گورنمنٹ و چیئرمین GB لوکل کونسل بورڈ سید اختر حسین رضوی نے پہلے ہی ضلعی انتظامیہ کے سربراہان کے نام تحریری احکامات دے چکے ہیں کہ وہ GBWMC کے متعلقہ یونٹس کے ساتھ مکمل طور پر تعاون کریں تاکہ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی اپنے قیام کے اصل مقاصد کے تحت خدمات سر انجام دے سکیں۔
ایس ایچ او تھانہ صدر جہلم کی اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج آمد، طلباء سے فرینڈلی پولیسنگ پر خصوصی گفتگو
سوشل میڈیا پر چلنے والی ہمارے خلاف خبر جھوٹی من گھڑت اور بے بنیاد ہے
22 سالہ نوجوان کی آگ لگا کر مبینہ خودکشی نوجوان جاں بحق
اپوا لیڈیز کلب رحیم یار خان کی چیئرپرسن میڈم مصباح فاروق نے اپنے وفد کے ہمراہ ڈی ٹی او محمد ساجد سے ان کے دفتر میں خصوصی ملاقات کی
اے ایس پی انعام اللہ کے فرنٹیئر کانسٹیبلری تبادلے پرڈی پی او عرفان علی سموں کی جانب سے ان کے اعزاز میں ایک پُروقارالوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا
چیف آفیسر بلدیہ جہلم ساجد علی خان سے اردو گلوبل کے نمائندے عزیز اللہ بٹ کی خصوصی ملاقات
خدمت انسانیت ہی اصل عبادت ہے ہمیں عوام کی بے لوث خدمت کرنے کی ضرورت ہے طلعہ کیانی، دوسروں کی مدد کرنے سے دل کو سکون ملتا ہے تنویر نوشاھی
ہم آل پاکستان اہلحدیث کانفرنس کی کامیابی پرڈاکٹر حافظ عبدالکریم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ حافظ عبدالحمید عامر
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن رحیم یار خان (2026-27): الیکشن کا سرگرمیوں اور انتخابی گہما گہمی عروج پر، سردار محمد سلیم خان کورائی اور کاشف علی سندھو کا پینل نمایاں
ڈسٹرکٹ بار رحیم یار خان (سال 2026-27): فرینڈز اینڈ فرینڈز، وکلاء اتحاد و دیگر الائنس کے مشترکہ امیدواروں کا اعلان
