✍️۔ محمد طاھر شہزاد 26 فروری 2021
میرے خیال کے مطابق آج کے معاشرے میں خوشحالی اور خوشیوں کے حصول کے لیے کہیں نہ کہیں کسی نہ کسی حالت میں ضمیر کو مارنا ھی پڑتا ھے ، میں نے اپنے پیارے ملک میں ذندہ ضمیر والوں کو غدار وطن کے عظیم میڈلز سے نوازتےدیکھا ھےاور بے ضمیر
( یا مردہ ضمیر والوں ) کو عظمت کی بلندیوں پر فائز ھوتے دیکھا ھے ۔ ڈاکٹر عبدلقدیر خان اور فاطمہ جناح جیسی شخصیات اس کی جیتی جاگتی مثالیں قوم کے سامنے ہیں ، کیا پاکستان کے آئین سے انحراف آئین میں غداری کے زمرے میں نہیں آتا ؟ جب میں تاریخ دیکھتا ھوں تو مجھے اپنے ادوار کے عظیم نام ملتے ہیں جنہوں نے اپنی خوشیوں اور خوشحالی کے لیے اپنے ضمیر کو مار کر اپنے ملک کی معیشت اور قوم کی خوشحالی کا سودا کیا ، جن میں ایوب ، یحیاء ، ضیاء ، مشرف جیسے سینکڑوں عظیم جرنیل ،
افتخار چوھدری اور ثاقب نثار جیسے بہت سے عظیم ججز ،
بہت سے نامور جرنلسٹس ،
اور بہت سےجمھوریت کے قاتل و سوداگر عظیم سیاست دانوں کو میں نے ضمیر کی قیمت وصول کرتے دیکھا ھے ، اور کیا غلط کیاانہوں نے بھی ، یا شائید وقت اور قوم کی کمزوریوں کو دیکھتے ھوے صحیح فیصلہ کیا تھا ان سب نے بھی ؟ اپنے ضمیر کو نہ مارتے تو خود ضمیر کے ھاتھوں مارے جاتے ۔ آج جسٹس قاضی فائزعیسہ جیسے ججز نے اگر اپنےضمیر کو نہیں ماراتوکیاپایا ، یاشائید ان کا مقدر بھی محترمہ فاطمہ جناح اور عبدلقدیر جیسا ھی ھو ،۔ آج ضمیر ذندہ ھو تو دو وقت کی روٹی کھانا بھی مشکل بن جاتی ھے ، تبھی میں نے بھی فیصلہ کیا ھے اپنے ضمیر کو بیچنے کا یا ہمیشہ کے لیے مار ڈالنے کا ، ذندہ ضمیر کے ساتھ میں نے کیا پایا ؟ اپنے ملک کی تباھی و بربادی پر کڑھتی ذندگی ؟ یا معیشت کی خوشحالی کے کبھی نہ پورے ھونے والے سپنے ؟ اور بھوک و افلاس میں سسکتی بلبلاتی آرزوئیں ؟
آج میں نے بھی فیصلہ کر لیا ھے کہ آج میں بھی اپنے ضمیر کو مار کر اپنی زندگی کو خوشیوں اور خوشحالی سے بھر لونگا ، کیادیا ھے میرے اس زندہ ضمیر نے مجھے ؟
اپنے ملک کے بے ضمیرحکمرانوں ، قاضیوں ، اور سپاہ سالاروں کے ھاتھوں بھوک و افلاس سے تڑپتی قوم کی اذیتوں پر کڑھنے کے سوا کیا پایا میں نے بھی ، جب اس ضمیر نے مجھے صرف اذیت ھی دینی ھے تو اس ضمیر کو مار ڈالنا ھی اچھا ھے ، کم از کم میں بھی سینکڑوں عدل کے قاتل ججز ، معیشت کے قاتل جرنیلوں ، معذور شعبدہ باز کٹھ پتلی سیاستدانوں ، اور سچائی کے قاتل جرنلسٹس کی صف میں کھڑا ھو کر انہی کی ماننداپنی زندگی کی ھر خوشی اور خوشحالی خریدنے کے قابل تو ھو جاؤنگا نہ میں بھی ۔ اب میں بہت تھک چکا ھوں اپنے زندہ ضمیر کا بوجھ اٹھائے اٹھائے ۔ اب میری بوجھل ٹانگیں تھک چکی ہیں ، مایوسی نے میرے اعصاب کو شل کر دیا ھے امید کی کرنیں دم توڑ چکی ہیں مجھے یقین ھو چکا ھے کہ نہ میرے ضمیر کا کوئی مستقبل ھے اور نہ میری بھوک و افلاس میں تڑپتی قوم کا کوئی مستقبل ھے ،
جبکہ میرے ملک کے سپہ سالارز پچھلے 73 سال سے لگاتار اپنے اپنے مفادات کی قیمت پر اپنے ضمیر کو بیچ کر اپنے اس ملک میں عدل و انصاف اور معیشت کاقتل عام کرتے چلے آئے ہیں اور اگلے 100 سال بھی یہی قتل عام جاری رھنے کی امید ھے مجھے ، تو کیامجھے بھی آج فیصلہ نہیں کر لینا چاہیے کہ اس مفلس و لاچار ضمیر کو بیچ کر میں بھی اپنی باقی ماندہ زندگی کو خوشیوں اور خوشحالی سے بھر لوں ۔ آج مجھے تلاش ھے اپنے ضمیر کے اچھے خریدار کی ، شائید اپنے ضمیر کو بیچنے کے بعد مجھے احساس ھو کہ میں نے کیوں دیر کردی یاشائید میں ھمیشہ ھی ھر کام میں دیر کر دیتا ھوں ۔
پتہ نہیں کیوں آج مجھے اپنے ذندہ ضمیر سے نفرت محسوس ھو رہی ھے مگر ابھی تک پتہ نہیں کیوں مجھے اپنے ضمیر کا کوئی خریدار کیوں نہیں مل رھا .
آج اگر جرنیل ، ججز ، سیاستدان اور جرنلسٹ اپنے ضمیر کو بیچ کر اربوں کھربوں کی جائیدادیں بنا کر خوشحالی کی زندگی گذارنے کے حقدار ہیں تو میں کیوں نہیں اس خوشحال زندگی کا حقدار ھو سکتا ؟ صرف ضمیر ھی کو تو مارنا ھے مجھے بھی اور وہ بھی اس ضمیر کو جس نے مجھے اذیت بے بسی و لاچاری کے سوا کچھی کچھ نہیں دیا ،
اپنے ارد گرد دیکھتا ھوں تو مجھے سینکڑوں سیاستدانوں کے روپ میں شعبدہ باڑ نظر آتے ہیں ، اپنی اپنی پٹاریاں سجائے شعبدوں کی امیدپر اپنی دکانیں سجائے بیٹھے ہیں ، جو قوم کوسبزباغ دکھا کر اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرتے نظر آتے ہیں ۔ سوچتا ھوں میں بھی اپنے ضمیر کو مار کر شعبدہ باز ھی بن جاؤں ۔
کبھی سوچتا ھوں کہ میرے قلم کی روشنائی بھی مدھم پڑ گئی ھے اب تو ،اور ویسے بھی میری بے بسی لاچاری و مجبوری کے سوا میرے قلم نے مجھے کیا دیا ھے کیوں نہ اپنے قلم کو ھی بیچ دوں سینکڑوں ھزاروں جرنلسٹس کی مانند اپنے معیشت اور عدلو انصاف کے قاتل سباہ سالاروں کی خوشنودی کے لیے ۔ قلم اٹھاؤں توصرف سچائی کی بردہ پوشی کے لیے ، سپاہ سالاروں سیاستدانوں اور اپنے بے ضمیر قاضیوں کی طوطا کہانیوں کی تشہیر اور خوشنودی کے لیے صرف ۔ مجھے کیا کرنا ھے ، کچھ بھی تو نہیں کرنا صرف اپنے ضمیر کو ھی تو مارنا ھے ،
کبھی سوچتا ھوں کہ کسی دربار پر بیٹھ کر معصوم و لاچار قوم کے سپنوں امیدوں سے کھیلوں ، پیری مریدی کے سفر سے اپنی زندگی کو نیا رنگ دے کر بیوقوف عوام کے جائز و ناجائز خوابوں سے کھیلوں ،
مجھے تو کچھ بھی نہیں کرنا صرف اپنے ضمیر کو ھی تو مارنا ھے ۔
آج مجھے شدت سے احساس ھو رھا ھے کہ شائید ذندگی میں خوشیاں اور خوشحالی کے لیےسب سے آسان اور شارٹ راستہ ضمیر کو مارنا ھی تو ھے ۔ اور شائید سب سے مشکل کام اپنے ضمیر کو ذندہ رکھنا ھے ۔ تبھی تو ھر روز میں اپنی عدالتوں میں ضمیر کے سودے ھوتےدیکھتا ھوں ۔ اپنے جرنیلوں اور حکمرانوں کے ضمیر مرتے دیکھتا ھوں ۔ اگر ضمیر کو مارنا آسان نہ ھوتا تو ہمارے ملک کے قاضی روز بکتے نظر نہ آتے ،
اگر ضمیر کو مارنا آسان نہ ھوتا تو ھمارے سپاہ سالارز کے ضمیر مرے ھوے نظر نہ آتے ۔ آج شائید ذندہ ضمیر کے ساتھ جینا مشکل ھے اور مردہ ضمیر کے ساتھ بہت آسان ۔
تبھی میں نے بھی مسسمم فیصلہ کر لیا ھے کہ میں بھی اپنے ضمیر کو بیچ دونگا ،
میرے ضمیر کا خریدار تو کوئی نہیں ملتا یا خود ھی اپنے ضمیر کاگلا گھونٹ کر مار ڈالوں ،
پھر میں بھی کوئی اڈا بنا لوں گا ھیروئن کا ، اسلحے کی سمگلنگ کا ، لڑکیوں کی سپلائی کا ، انسانوں کی سمگلنگ کا ، قیمتی گاڑیوں اور دیگر اشیاء کی سمگلنگ کا ، غلط اور غلیظ ویڈیوز بنا کر مختلف ویب سائٹس کو بیچنے کا ، کھانے پینے اور ضروریات زندگی کی اشیاء کی سمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کا ، جعلی ادویات بنانے کا ، کھانے پینے کی اشیاء میں ملاوٹ کر کے اربوں روپے کمانے کا کوئی تو دھندہ کر ھی لونگا میں بھی ، کچھ بھی تو نہیں کرنا مجھے بھی نہ محنت اور نہ کچھ اور بس صرف دوسروں کی طرح مجھے بھی اپنے ضمیر کاگلا گھونٹ کر مارنا ھی تو ھے صرف ۔ اور خوف کیسا کس سے اور کیوں ، تب ججز بھی تو مجھ جیسے ھی ھونگے نہ اور رھاسکیورٹی اداروں کا خوف تو انہیں اپنے دھندھوں آپنی لوٹ کھسوٹ ملک میں سیاسی انجیرنگ سے فرست ملے گی تبھی تو مجھے خوف محسوس ھو گا نہ ، خوف تو مجھے تب محسوس ھوگا جب میں اکیلا کھاؤنگا ، جب انہیں بھی ساتھ کھلاؤنگاتو خوف کیسا۔ کیونکہ ھمارے ملک میں یا شائید پوری دنیا میں ایک ھی کام تو صرف ایمانداری ھے ھوتا ھے ، پہلے بھی تو کھربوں کی سمگلنگ ھوتی ھے ،
انسانوں کی سمگلنگ ھوتی ھے اسلحے کی سمگلنگ ھوتی ھے اور سب ھی تواس بہتی گنگاسے ھاتھ دھورھے ہیں بس ھمارے عظیم بارڈر سکیورٹی اداروں کو بھی اپنے ساتھ کھلانا ھے اور پھر خوف کیسا ؟ یہ وہی بارڈرز ہیں جہاں کہا جاتا ھے کہ ہم راتوں کوسکون سے سوتے ہیں صرف اسی لیے کہ یہی سکیورٹی ادارے ہمارے لیے جاگ کر اپنی جانیں قربان کر رھے ھوتے ہیں ، مگر پھر میرا خوف کیوں ختم ھو جاتا ھے اپنے ضمیر کا گلا گھونٹ کر مارنے کے بعد ۔ یا شائید بے ضمیرے تو ھر جگہ ہیں پولیس میں بھی ، فوج میں بھی ، عدلیہ میں بھی میڈیا میں بھی ھر جگہ ہیں اور اتنی بڑی تعداد میں ہیں کہ بس مجھے بھی صرف اپنے ضمیر کو ھی مارنے کی ضرورت ھے اور پھر میرے اندر کاخوف بھی خود بخود ختم ھو جائے گا ، مجھے کہا گیا آج تک کہ بارڈر پر ہماری حفاظت کے لیے قربانیاں دینے والے اپنی جانیں قربان کر رھے ہیں ان کی عزت کروں ، مگر مجھے کبھی یہ نہیں بتایا گیا کہ صرف وہی ایک ادارہ نہیں جو ہماری حفاظت کی خاطر قربانیاں دیے رھا ھے بلکہ اس ملک کا ھر ادارہ اس قربانی میں برابر اپنا کردار ادا کر رھا ھے ، مگر ہمیں صرف اسی قربانی کی مثالیں دی جاتی ہیں جو خاکی وردی میں ھوں ، جبکہ مردہ ضمیر تو بارڈر پر موجود سکیورٹی اداروں کے بھی میں نے دیکھے ہیں جن کی بدولت ہمارے ملک کی معیشت کو کھربوں ارب کا نقصان پہنچانے والی کالی بھیڑیں موجود ہیں ۔
جبکہ اپنی جانوں کے نذرانے توپولیس والے بھی دے کر ہماری حفاظت کرتے ہیں اور ھاں کالی بھیڑیں تو سب جگہ ھوتی ہیں تو ہم صرف پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کی بدولت ھی تمام پولیس والوں کو ھی گالیاں کیوں دیتے نظر آتے ہیں ۔ جبکہ ملک اور قوم کی حفاظت تو وہ بھی کر رھے ہیں ، اس کےبر عکس ہمیں کبھی نہیں بتایا گیا گہ پاور سپلائی اداروں کےلائن میں کی لاش بجلی کے کھمبوں سے اتاری گئی ھے اور اس نے بھی یہ قربانی اس ملک کی معیشت کے لیے دی ھے ،
آج اگر ہماری معیشت چل رہی ھے اور ہمارا ملک روشن ھے تو انہیں کھمبوں پر لٹکی لاشوں کی بدولت بھی ھے جنہیں ہم حرام خور کہ کر ان لاشوں کو بھی گالیاں دیتے نہیں تھکتے ۔ مگر یہ نہیں سوچتے کہ ان کا حصہ بھی اس ملک کی حفاظت اور معاشی ترقی میں اتنا ھی ھے جتنا ایک فوجی کا ھے ۔ مگر ہم خاکی وردی کی تو پوجا کرتے ہیں مگر دور دراز ویرانوں میں اونچے اونچے کھمبوں پر لٹکی لائن مینوں کی لاشوں کو ہم حرام خور کہ کر دفن کر دیتے ہیں ۔ ہم یہ نہیں سوچتے کہ اس با ضمیر لائن مین نے بھی قربانی اسی ملک کے لیے دی ھے ،
ہم دفتروں میں بیٹھے ھزاروں بے ضمیر حرامخور کلرکوں کو گالیاں دیتے تو نظر آتے ہیں مگر انہیں میں موجود باضمیر کلرک جو اسی ملک کے لیے اپنی جانیں قربان کر رھے ہیں ہمیں نظر کیوں نہیں آتے ، ایک معمولی سا باضمیر کلرک اپنے ملک کی معیشت کے لیے جب بے ضمیر مافیا کا آلہ کار بننے سے انکار پر بے موت مارا جاتا ھے تو ہمیں اس باضمیر کلرک کی مثالیں کیوں نہیں دی جاتی کہ اس نے بھی اسی ملک کے لیے اپنی جان قربان کی ھے ،
کالی بھیڑیں اور بے ضمیر توھر جگہ ہیں فوج میں بھی ، عدلیہ میں بھی اور ھر ادارے میں ،
جب میں دیکھتا ھوں کہ با ضمیر کی ذندگی میں ذلت کی موت ھی لکھی ھے تو میں کیوں ذلت کی موت کو اپنا نصیب بناؤں ، میں بھی اپنا ضمیر بیچ کر کیوں نہ اس ملک کا با وقار باعزت شہری بن جاؤں ۔ کچھ بھی تو نہیں کرنا مجھے ، بس اپنے ضمیر کا گلہ گھونٹ کر مارنا ھی تو ھے اور میں بھی پھر ھزاروں بے ضمیر جرنیلوں ، ججوں ، جرنلسٹ ، سیاست دانوں کی طرح اس ملک کا باعزت شہری کہلاؤں گا ۔
جبکہ میرے خیال کے مطابق صرف اس ملک سے اجناس ودیگر تمام اشیاء کی سمگلنگ ختم کر دی جائے تو اس ملک کو تمام قرضوں اور پریشانیوں سے نجات مل سکتی ھے ، انہی مردہ ضمیر کالی بھیڑوں کے بیرون ملک اثاثوں اور دولت کے انبار دیکھ کر میرے دل نےبھی مجھے کہا کہ تم بھی اپنا ضمیر مار ڈالو ، دیکھو صرف ایک ضمیر کو مارے سے انسان کہاں سے کہاں پہنچ سکتا ھے ، ذندہ ضمیر کے ساتھ بھی میں نے جی کر دیکھ لیا کیا دیا میرے ذندہ ضمیر نے ، کھڑھنے اور ٹسوے بہانے کے سوا میرے ذندہ ضمیر نے مجھے کیا دیا ھے آج تک ؟
جب تک سیاست دان کا ضمیر سویا ھواھو یا مرا ھواھو تب تک قسمت کی دیوی بھی مہربانیوں کی بوچھاڑ کرتی نظر آتی ھے جن کی زندہ مثالیں خان صاحب اور سابقہ حکمرانوں سے نمایاواضع ھوتی ہیں۔ تبھی میں نے بھی فیصلہ کر لیا ھے کہ میں نے بھی اپنی سیاست کی پٹاری سجانی ھے ، میں نے بھی قوم کو سبز باغ دکھانے ہیں ، میں نے بھی اپنی قیمت بڑھانی ھے ، مجھے تو کچھ بھی نہیں کرنا ، بس اپنے ضمیر کو مارنا ھی تو ھے ، قوم کو سبر باغ ھی تو دکھانے ہیں ، قوم کو شعبدوں کے انتظار میں ھی تو الجھانا ھے بس اور مجھے کیا کرنا ھے ۔
جب میں دیکھتا ھوں کہ ایک فاسٹ فوڈ کا مالک مردہ جانوروں کے گوشت کھلا کر ارب پتی بن جاتا ھے ، ایک دکان دار دونمبر اشیاء بیچ کر اپنی اور اپنی اولادوں کی بھی قسمت بدل دیتا ھے تو مجھے اپنے ذندہ ضمیر سے گھن آنے لگتی ھے ، میرے ذندہ ضمیر نے مجھے اور میرے مستقبل کو کیا دیا ؟ بھوک ، افلاس ، لاجاری ، بے بسی پر کڑھنے کے سوا کیادیا ھے مجھے میرے ذندہ ضمیر نے بھی مجھے ، مجھے بھی اب اپنی قسمت بدلنی ھے مجھے بھی آپنی
قیمت بڑھانی ھے ، اپنےضمیر کو مارنا ھی تو ھے بس اور جس قوم میں ھر دوسراجرنیل ، ھر دوسراجج ، ھر دوسرا جرنلسٹ ، ھو دوسراسیاستداں ، ھر دوسرا ڈاکٹر ، ھر دوسرا وکیل ھر دوسرا عام شہری ، ھر دوسرا سیکیورٹی اداروں کا اہلکار جب اتنی آسانی سے اپنا ضمیر مار سکتا ھے تو میں کیوں نہی اپنے ضمیر کو آسانی سے مار سکتا ،
جب میں دیکھتا ھوں براڈشیٹ میں ہمارے محب وطن جرنیلز نے اربوں کے کمیشن اور قوم کی برین واشنگ کے لیے کمپنیاں بنا کر اربوں روپیہ کمایا تو سوچنے پر مجبور ھو جاتا ھوں کہ میرے ذندہ ضمیر نے مجھے کیا دیا ؟
جب میں دیکھتا ھوں کہ جرنلسٹس اور میڈیا اپنی رینکنگ بڑھانے کے لیے اور اربوں روپیہ کمانے کے لیے قوم کو گمراہ کر کے اربوں روپیہ بناتے دیکھتا ھوں تو سوچتا ھوں میرے ذندہ ضمیر نے مجھے کیا دیا ؟
آپنے ضمیر کو مارنے پر پکڑے جانے کا خوف تب ختم ھو گیا ھے
جب میں نے دیکھا کہ سانحہ ساہیوال کے ذمے داران کو ہماری عدالتیں باعزت بری کر دیتی ہیں تو میرا خوف خود بخود ختم ھو گیا ھے ۔
جب میں نے دیکھا کہ ہمارے قاضی بیس بیس , چالیس چالیس سال تک کسسزپر فیصلے نہیں دیتے تو میرا خوف خود بخود ختم ھو گیا ھے ،
جب میں بے ضمیر وزراء و جرنیلز کو جو اربوں کی گندم ، چینی ، ادویات اور پاور و دیگر کرپشنز کے باوجود پارلیمنٹ اور اعلی اداروں میں معتبر مقامات پر بیٹھے دیکھا تو میرا خوف خود بخود ختم ھو گیا ھے ،
آج میرا ضمیر میرا جنازہ لیے در بدر بھٹک رھا ھے مجھے کڑھتا دیکھ رھا ھے ، میری بے بسی پر قہقہے لگاتا ھے ، تبھی میں نے فیصلہ کیا ھے کہ میرے ذندہ ضمیر نے مجھے کیا دیا ھے اپنے ضمیر کے ھاتھوں اپنی بے بسی کا مذاق اڑتے اب دیکھا نہیں جاتا ، سلا دونگا اپنے ضمیر کو میں بھی یا میری بے بسی کا مذاق اڑاتے ضمیر کا گلا دبا کر مار دونگا یا اس ضمیر کو بیچ کر میں بھی اپنی زندگی میں وہ سب کچھ حاصل کر لونگا جس کے خواب میں نے دیکھے ہیں ۔ آج احساس ھوا ھے کہ میرا ذندہ ضمیر ھی میرے خوابوں میری خوشیوں میرے ارمانوں کا قاتل ھے تو کیوں نہ میں بھی اپنے ضمیر کو مار ڈالوں ۔ مگر پتہ نہیں کیوں بہت کوشش کے باوجود میں اپنے ضمیر کو مارنے میں ناکام رھا ھوں ۔ مگر شائید میں اپنے بے ضمیرحکمرانوں ، جرنیلوں ، ججوں اور جرنلسٹس کی طرح دلیر نہیں ھوں جو آپنے ضمیر کو اتنی آسانی سے اپنے ھی ھاتھوں مار دیتے ہیں اور ان کے چہروں پر ندامت کی پرچھائی بھی کبھی نظر نہیں آتی ، اپنے ضمیر کو مارنے کے بعد ان کی آنکھوں میں کبھی مجھے غیرت و پشیمانی کی پرچھائی بھی نظر نہیں آتی ، مگر شائید ندامت اور غیرت تو انہی کو محسوس ھوتی ھے جن کے ضمیر ذندہ ھوں ، کاش مجھے کبھی اپنے حکمرانوں جرنیلوں اور قاضیوں کی آنکھوں میں بھی اپنے ضمیر کے قتل عام پر ندامت کے آثار نظر آئیں ۔
آج ھمارے ملک کے سپاہ سالاروں کے چہرے پر اپنے مفادات کے حصول کے لیے ملک کو تباہ و برباد کرنے کے باوجود ندامت و شرمندگی کے آثار نہیں تو مجھے میراضمیر کیوں اپنے ملک کی تباہی پر خون کے آنسو رلاتارھتا ھے ۔
آج اگر براڈ شیٹ پر میڈیا اچانک خاموش ھوتا نظر آرھا ھے تو مجھے احساس ھو گیا ھے کے ضمیر کی بیساکھیوں کی کہانیاں ، سیاسی کرداروں کی بیساکھیوں پر چلنے والوں کے ضمیر کی کہانیاں ؟
آج اگر صرف سیاسی کردار براڈ شیٹ کے کھلاڑی ھوتے تو تو اب تک عدلیہ میں بیٹھی رقاصائیں گھنگرو باندھے رقص کرتی نظر آرھی ھوتی ۔ مردہ ضمیر اگر عدل کے منصب پر بیٹھی رقاصاؤں اور جرنیلوں کو ارب بتی بنا دیتے ہیں تو میرے ذندہ ضمیر نے مجھے کیادیا ؟
آج اگر بارڈر پر بیٹھے ہمارے محافظ کھربوں کی سمگلنگ کرتے ہیں تو کیا ھوا ہمارے لیے جانیں بھی تو دیتے ہیں ؟ آج اگر پورے ملک میں پراپرٹی اور دوسرے کاروبار چلا کر کھربوں روپیہ ٹیکسوں کی مد میں اور دیگر ذرائع سے کماتے ہیں تو کیا ھوا ہمارے لیے جانیں بھی تو قربان کرتے ہیں ؟ اگر مشرقی پاکستان میں بینک لوٹے تھے عصمت گری کے بازار گرم کیے تھے خون کی ندیاں بہائیں تھی تو کیا ھوا ھمارے لیے یہی اپنی جانیں بھی تو قربان کرتے ہیں سرحدوں پر ۔
اگر اسلحے ، جہازوں اور دیگر ڈیلنگز میں ھمارے جرنیل اربوں روپیہ کمیشن میں بنا لیتے ہیں تو کیا ھوا اتنی جنگیں بھی ہمارے لیے ھی لڑتے ہیں ؟
اگر جرنل پروز مشرف و دیگر جرنیلوں نے قومی خزانے سے براڈ شیٹ کے ذریعے اپنے دشمنوں کو بدنام کرنے اور اپنے مستقبل کو روشن کرنے کے لیے اپنے ضمیر کر بیچ کر اربوں کا منافع کمایا تو کیا ھوا ، تین جنگیں بھی تو اسی جرنیل نے ھی لڑی ہیں اس ملک کے لیے ,
تھوڑاضمیر مارنے سے کسی کا بھلا ھوتا ھے تو کیا ھوا ملک کے لیے قربانیاں دینے والوں کا کیا اتنا بھی حق نہیں تین تین جنگیں لڑنے والوں کا اتنا تو حق ھے ، جب میں نے براڈ شیٹ میں ذمے داران ، سمگلنگ کے ذمے داران ، مافیاز کو سپورٹ کرنے والے ذمے داران عدل کے قتل کرنے والے ذمے داران کو ضمیر مار کر یا بیچ کر اربوں کماتے دیکھتا ھوں تو مجھے اپنے ذندہ ضمیر پر پشیمانی ھوتی ھے کہ میراذندہ ضمیر مجھے غدار وطن کے میڈل ھی تو صرف دیتا ھے اور آج بھی ضمیر بیچنے والے محب وطن ہیں ؟ آج مجھے بھی اپنا ضمیر بیچنا ھے مجھے بھی اپنے ضمیر کی اچھی قیمت چاہیے ، میرا حق بھی تو ھونا چاہیے اپنے مستقبل کو روشن کرنے کا ، کیا ھوا اگر اپنے روشن مستقبل کے لیے اپنے ضمیر کی قربانی دینی پڑتی ھے تو ؟ آج تک سب محب وطنوں نے ضمیر کی قربانیاں ھی تو دی ہیں اپنے مستقبل کو روشن کرنے کے لیے ؟ فاطمہ جناح جیسی طاقتور شخصیت نے ذندہ ضمیر کے ساتھ کیا پایا جو مجھ جیسا کمزور انسان کا ذندہ ضمیر کچھ کرسکتا ھے تو کیوں نہ اس ذندہ ضمیر کو مار کر میں بھی اپنا مستقل تو بنا لوں ۔ محب وطن کے میڈلز تو حاصل کر لوں میں بھی ، کیوں کہ مجھے احساس ھو گیا ھے کہ خوشحالی اور خوشیاں ذندہ ضمیر کے ساتھ ناممکن ھیں ؟ ذندہ ضمیر اذیت ھی دیتا ھے مجھ جیسے کمزور انسان کو ؟
آج فیصلہ کر رھا ھوں کہ یا تو اپنےضمیر کا گلا کھونٹ کر مار ڈالوں اور اپنے مردہ جسم کو ملک و قوم کی تکلیفوں کی اذیت سے آزاد کروا لوں یا اپنے ضمیر کو ذندہ رکھ کر اپنے وجود کو مار ڈالوں ،۔ مگر میرے لیے یہ ذیادہ آسان ھے کہ اپنے ضمیر کو مار کر خود کو بچا لوں کیونکہ ضمیر کو ذندہ رکھنا فاطمہ جناح ، ڈاکٹر قدیر ، عبدلستار ایدھی اور قاضی فائزعیسہ جیسے طاقتور اور عظیم انسانوں کا حوصلہ ھے مجھ جیسے کمزور انسان تو یا ضمیر کو ذندہ رکھتے رکھتے خود مر جاتے ہیں یا ساری عمر تڑپتے سسکتے کڑھتے ھی رھتے ہیں اپنی بے بسی پر ،
جب میں ایف اے ٹی ایف کے قانون کو پاس ھوتے دیکھتا ھوں تو مجھے اندازہ ھوتا ھے کہ ضمیر بیچنا کتنا آسان کام ھوتا ھے ؟ کہیں ملک کے مفادات کے نام پر تو کہیں آپنے مفادات کے لیے ، آج میڈیا بھی اس قانون کی شکوں کو قوم سے چھپاتا نظر آتا ھے اور سیاست دان بھی , کیوں ؟
مجھے معلوم ھے کہ میں تب تک ھی کمزور ھوں جب تک میرا ضمیر ذندہ ھے ۔ اس ملک میں طاقتور ھونے کے لیے ضمیر کو مارنا ھی پڑتا ھے ۔
12 مئی کے واقعے میں ایک ڈکٹیٹر یا جرنیل اگر ایم کیو ایم کے ساتھ ملکر 12 قیمتی جانوں کی قیمت میں اپنی طاقت ثابت کرسکتا ھے تو میں کمزور کیوں ھوں ۔ مجھے بھی طاقتور بننا ھے ۔ مجھے بھی چند انسانوں کے خون سے ھاتھ رنگنے پڑے تو کیا ھوا ، این اے 75 کے ضمنی الیکشن میں بھی تو 2 قیمتی جانیں قربان کر کے طاقت کا مظاھرہ کیا گیا اور کس کو ہمت ھوئی ان بے ضمیر طاقتوروں کےخلاف ایکشن لینے کی ؟۔ عدلیہ کو ؟ الیکشن کمیشن کو ؟ اسٹیبلشمنٹ کو ؟ یا حکومت کو ؟ کسی کو بھی ہمت نہیں ھوئی کیونکہ وہ قاتل مجھ جیسا ضمیر کا قیدی کوئی کمزور انسان نہیں تھا بلکہ ایک طاقتور انسان تھا کیونکہ کمزور تو زندہ ضمیر والے ھوتے ہیں اور اب مجھے بھی طاقتور بننا ھے اپنے ضمیر کو مار کر ,
میرے پاس آج دو ھی راستے رہ گئے ہیں یا
عدالتوں میں بیٹھے بے ضمیر ججوں ، انسانی حقوق کے لیے لڑنے والے بے ضمیر این جی اوز اور جرنلسٹ کی طرح میں بھی اپناضمیر مار کر خوشحال زندگی کی شروعات کروں یا ان بے ضمیر کرداروں کے خلاف لڑتے ھوے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لوں ،
مجھے بھی اپنے ضمیر کی قیمت بڑھانی ھے مجھے بھی سرکس لگانا ھے مجھے بھی اپنی سانپوں کی پٹاریاں سڑک پر رکھ کر قوم کو تماشے دکھانے ہیں ، کیونکہ مجھے معلوم ھے کہ میری قیمت تبھی لگے گی جب تک میں بھی سرکس کا بے ضمیر کھلاڑی نہیں بن جاتا میرامردہ ضمیر بھی پٹاری سے خطرناک سانپ نکلنے کی امیدوں کے جھوٹےسپنے نہیں سجاتا قوم کی آنکھوں میں ۔
جو سیاست کے شعبدہ باز کل تک دوسروں کے تماشے ارینج کرتے نظر آتے تھے آج اپنی اپنی پٹاریاں سجائے سڑکوں پر ھجوم اکھٹھا کیے اپنی چرب زبانی سے ھجوم کو بیواقوف بناتے نظر آتے ہیں ۔ مجھے بھی اپنے ضمیر کو مار کر اپنی پٹاری سجانی ھے مجھے بھی سیاسی شعبدہ بازیاں دکھانی ہیں مجھے بھی اپنی قیمت بڑھانی ھے ۔
کل تک جو بچہ جمھورا تھے آج وہ بھی اپنی اپنی پٹاریاں سجائے بیٹھے ہیں ۔
اپنی قیمت بڑھاتے نظر آتے ہیں تو میں بھی کیوں نہ اپنی پٹاری سجا کر اپنے ذندہ ضمیر کی قیمت نہ بڑھاؤں ،
مجھے بھی آج اپنے ضمیر کو مار کر محب وطن بننا ھے ۔ ھر دل عزیز بننا ھے ۔ کیونکہ ضمیر کے ھاتھوں ذلت ھی میرا مقدر بنی ھے ہمیشہ ، جب میں بےضمیر انسانوں کے ھجوم میں ھر بے ضمیر انسان کو کامیاب انسان کے روپ میں دیکھتا ھوں تو مجھے بھی ناکام انسان نہیں بننا ۔ صرف ضمیر ھی کو تو مارنا ھے
آج ضمیر کو کردار کےترازومیں نہیں تولا جاتا بلکہ الفاظ کے ترازو میں تولا جاتا ھے اسلیے مجھے بھی صرف الفاظ چاہیے ، اگر میں بھی اپنے جھوٹے الفاظ کی چاشنی سے ھیرا پھیری سے میں بھی کامیاب انسان بن سکتا ھوں تو کیا ھوا ,۔ صرف اپنے ضمیر کو ھی تو مارنا ھے ،
جب میں دیکھتا ھوں کہ انسانی حقوق کے لیے آواز اٹھانے والے تو امیر سے امیر تر ھوتے چلے جارھے ہیں مگر جن کے لیے آواز اٹھائی جارھی ھوتی ھے وہ مفلسی و تنگدستی کی حدوں سے بھی گرتے جارھے ہیں تب مجھے احساس ھوتا ھے کہ مجھے بھی اپنی قسمت بدلنی ھے مجھے بھی اپنے ضمیر کو مارنا ھے مجھے بھی جھوٹے نعرے لگانے ہیں جھوٹی تسلیاں دینی ہیں اس کے لیے بس مجھے کچھ بھی تو نہیں کرنا بس اپنے ضمیر کو ھی تو مارنا ھے ۔
آج اگر ایک سینٹ کی نشست کے لیے ضمیر کی قیمت ستر کروڑ لگتی ھے ، ایک جرنیل کے ضمیر کی قیمت اربوں میں لگتی ھے اور ایک جج کے ضمیر کی قیمت اربوں میں لگتی ھے تو مجھے بھی سیاست میں آنا ھے ، مجھے بھی اپنی قیمت بڑھانی ھے تو کیا ھوا اگر میں مجھے بھی ایک بے ضمیر ارب پتی جج ایک کھرب پتی جرنیل کے نقش قدم پر اپنے ضمیر کو مارنا پڑتا ھے تو کیا ھوا ، مجھے بھی ارب پتی جج ، کھرب پتی جرنیل ، کھرب پتی سیاستدان کی مانند باعزت شہری بننا ھے مجھے بھی معاشرے میں اپنی عزت کروانی ھے اور مجھے معلوم ھے آج عزت با ضمیر کی نہیں بے نضیر کی ھوتی ھے تو مجھے بھی اپنے ضمیر کو مارنا ھے مجھے بھی اپنے ضمیر کو نیلام کرنا ھے مجھے بھی معاشرے میں اعلی مقام پانا ھے ۔
آج مجھے احساس ھوا ھے کہ اس معاشرے میں انسان کی کمزوری اس کا ذندہ ضمیر ھی ھے جبکہ مردہ ضمیر والوں کو تو میں نے انتہائی طاقتور ھی دیکھا ھے ۔ آج وہی کمزور ھے جس کا ضمیر ذندہ ھے ،
ذرا سوچئیے ؟
