پاکستان مسلم لیگ ق مرکزی صدر چوہدری شجاعت حسین و اسپیکر پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا عظیم کارنامہ

Spread the love

سینٹ الیکشن میں پنجاب کے سینیٹرز کو بلامقابلہ کامیاب کروانے پر شاندار خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔صفدر خان باغی

پشاور(نمائندہ وصال احمد)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق چوہدری برادران سیاسی میدان کے بے تاج بادشاہ ہیں۔چویدری برادران نے پنجاب میں بلامابلہ سینیٹرز منتخب کروا کر ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ معاملہ فہمی میں انکا کوئی ثانی نہیں اسپیکر پنجاب چوہدری پرویز الہی نے اپنی سیاسی تجربات اور مدبرانہ صلاحیتوں کو بروئکار لاتے ہوئے پنجاب اور مرکز میں سینٹ نشستوں پر سیاسی رساکشی اور محاز آرائی کا کلہ قومہ کر دیا۔پنجاب کے سینیٹرز کو بلا مقابلہ کامیاب کرانہ اس بات کی جیتی جاگتی دلیل ہے کہ مرکزی صدر چوہدری شجاعت حسین اور اسپیکر پنجاب چوہدری پرویز الٰہی برداران کی زیرک اور مثبت سوچ و فکر نے ایک نئی سیاسی روایت قائم کی ہے جسکی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہوگی اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ق کے صوبائی ترجمان خیبر پختون خواہ صفدر خان باغی نے اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا کہ کامل علی آغا کو بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہونے پر دل کی عطا گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ انشاء اللّٰہ سینیٹر کامل علی آغا اپنی سیاسی تدبر شعور و تجربات سے مسلم لیگ ق کے بیانیہ کو مزید تقویت دلوائنگے۔ چوہدری برادران کی سینیٹر کاملہ آغا کی پارٹی کیلئے بے لوث اعلیٰ خدمات پر بھر انداز میں حمایت اور انشاء اللّٰہ سینیٹر کاملہ آغا ایوان بالا میں چوہدری برادران و مسلم لیگ ق کے موقف کو بہترین انداز میں نبھائنینگے۔اس موقع پر مسلم لیگ ق کے صوبائی ترجمان خیبر پختون خواہ صفدر خان باغی نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ سینیٹر کاملہ علی آغا کی کامیابی پوری پارٹی کی کامیابی ہے اور انکی کامیابی سے پارٹی کارکنوں کو مزید طاقت ،قوت اور حوصلہ ملا ہے چوہدری برادران کی سینیٹرز کو بلامابلہ منتخب کروانے سے مسلم لیگ ق کا وقار بلند ہوا اور پارٹی میں جان پھونک دی ہے۔انہوں نے کہا کہ بہت جلد پاکستان مسلم لیگ ق پاکستان کی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں