جعلی اور مہنگی کھادیں زرعی ادویات بنانے اور فروخت کرنے والوں سے جنگ

Spread the love

ٹاسک فورس زراعت پنجاب کے سنگ۔

ٹاسک فورس زراعت پنجاب کی جعلی اور غیر قانونی زرعی ادویات بنانے اور بیچنے والوں کے خلاف ایک اور بہت بڑی کامیابی۔

محکمہ زراعت پیسٹ وارننگ ضلع لاہور کا جعلی زرعی ادویات بنانے اور پیک کرنے والی فیکٹری پر کامیاب چھاپہ۔

اللہ رکھا ساجد، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت پلانٹ پروٹیکشن لاہور نے ڈاکٹر محمد اسلم، ڈائریکٹر زراعت پیسٹ وارننگ لاہور کی زیر نگرانی ابراہیم کالونی نزد ہربنس پورہ لاہور میں جعلی زرعی ادویات بنانے اور جعلی زرعی ادویات کی غیر قانونی پیکنگ کرنے والی غیر قانونی فیکٹری پر کامیاب چھاپہ۔

28 گھنٹوں کی اس مسلسل کاروائی میں ٹاسک فورس پنجاب ضلع لاہور، سیالکوٹ، فیروز والا، شیخوپورہ، قصور، گوجرانوالا، پتوکی اور کامونکی کی ٹیموں نے حصہ لیا۔

1,55,87,000 روپے کی جعلی زرعی ادویات، جعلی لیبل اور پیکنگ سامان قبضہ میں لے لیا گیا۔

2 ملزمان موقع پر گرفتار۔

تھانہ شمالی کینٹ لاہور میں فیکٹری مالک خرم نواز بھٹی سمیت 7 ملزمان کے خلاف FIR درج اور تمام زرعی ادویات اور پیکنگ سامان پولیس کے حوالے۔

مہنگی اور جعلی زرعی ادویات اور کھادوں کے متعلق اطلاع
ٹاسک فورس زراعت پنجاب کے فون نمبر 03002955539 پر ایس ایم ایس یا واٹس ایپ کریں۔ 24 گھنٹوں میں کاروائی ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں