اسامہ مجید چیمہ نے کہا کہ کوہلوں کی بھل صفائی کی کامیابی کیلئے عوامی اشتراک سے اقدامات کریں گے

Spread the love

حکومت گلگت بلتستان۔ گلگت ازدفتر ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت

گلگت (پ ر) ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپویرشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے کہا کہ کوہلوں کی بھل صفائی کی کامیابی کیلئے عوامی اشتراک سے اقدامات کریں گے، محلہ جاتی کمیٹیوں کے ذریعے بھل صفائی کو یقینی بنائیں گے، کوہلوں کی صفائی مکمل ہونے تک 5 مارچ سے 20 مارچ تک پانی بند رہے گا،کوہلوں کے صفائی مکمل ہونے کے بعد 21 مارچ کو پانی چھوڑا جائے گا، جبکہ ضلعی انتظامیہ کوہلوں کے دونوں اطراف میں کئے جانے والے تجاوزات کے خلاف عوام کو اعتماد میں لیکر کاروائی کریں گے غیر قانونی تجاوزات کو ہر صورت گرائیں گے، ہلہ شری کے تحت بھل صفائی کی اہمیت کیلئے پرنٹ میڈیا، الیکٹرانک میڈیا، اور سوشل میڈیا کے ذریعے عوام کو آگاہ کریں گے حتیٰ کہ ایڈ منسٹریٹر کا ویڈیو پیغام بھی چلے گا یہ باتیں سوموار کے روز اسسٹنٹ کمشنر / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر)اسامہ مجید چیمہ نے چیف کوآرپوریشن آفیسر بلدیہ عظمیٰ گلگت عابد حسین میر،تحصیلدار ہیڈ کوآرٹر مختار احمد، تحصیلدار ایل آر عاطف اللہ خان کے ہمراہ دربار ہال میں تحصیل انتظامیہ،بلدیہ عظمیٰ گلگت، گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی،GBWMC، نمبرداروں، انجمن تاجران، محکمہ زراعت، واٹر منیجمنٹ، پشتنی باشندگان، اور سول سوسایٹی سے تعلق رکھنے والے عمائدین کے ہمراہ مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ بھل صفائی ہم سب کا مشترکہ مسئلہ ہے کسی ایک ادارے کا نہیں بلدیہ عظمیٰ نے شروع دن سے اس اہم زمہد اری احسن طریقہ سے سرانجام دی ہیں اور تاحال یہ خدمت کا سفر جاری وساری ہے، مگر کوہلوں کی مرمت، صفائی اور دیگر مالی معاملات کی زمہ داری محکمہ تعمیرات ہے میری کوشش ہوگی کہ گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے جانب سے دونوں کوہلوں کو از سر نوع بنائے جانے والے اہم سکیم کی منظوری کیلئے ادارے کے ساتھ ملکر کوششیں کریں گے امیدہے اس سیکم کی منظوری سے کوہلوں کو درپیش اہم مسئلہ ہمیشہ ہمیشہ کیلئے حل ہوجائے گا جو کام محلہ جاتی کمیٹی سے نہیں ہوگا وہ ضلعی انتظامیہ کرے گی بھل صفائی کو کامیاب بنانے کیلئے عوام کے جانب سے تعاون اہم ہے نمبرداروں کے جانب سے سر بند سے لیکر سونی کوٹ تک تفصیلی دورے کرنے، بھل صفائی کو یقینی بنانے، کوہلوں کے دونوں اطراف کئے جانے والے تجاوزات کے خلاف ایکشن لینے، کوہلوں کے صفائی اور دیکھ بال کی زمہ داری لینے، دونوں کوہلوں کو از سر نو تعمیر کرنے، وسائل ہونے کے باجود مناسب دیکھبال نہیں ہونا، کوہلوں میں گندگی، بچوں کے پیمپرز، نکاسی کی لائنیں ہٹانے اور فوری طور پر پانی کے دستیابی کیلئے اقدامات سمیت دیگر معاملات کے حوالے سے آگاہ کیا گیا، اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ ہمیں سب سے اہم چیز عوام کا مفاد عامہ عزیز ہے جس کیلئے ہم کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے انہوں نے دہراتے ہوئے شرکاء اجلاس کو یقین دلایا کہ تجاوزات کے خلاف کوئی رعائت نہیں دیں گے عوامی تعاون سے کاروائی کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں