ساہیوال ( )صوبائی وزیر ملک نعمان احمد لنگڑیال نے گورنمنٹ کنٹریکٹرز پر زور دیا ہے کہ وہ ترقیاتی کاموں کے دوران سرکاری فنڈز کے ضیاع کو روکیں اور کام کے معیار کو یقینی بنائیں تاکہ عوام کے ٹیکسوں سے حاصل ہونے والے پیسے کو صحیح معنوں میں عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کیا جا سکے -انہو ں نے یہ بات میٹروپولیٹن کارپوریشن کے کنٹریکٹرز کی نو منتخب یونین کے عہدیداران کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ھوئے کہی جس میں سیاسی رہنماؤں چوہدری علی شکور،شیخ محمد چوہان اور ثاقب کرمانی کے علاوہ چیف میٹروپولیٹن کارپوریشن چوہدری فرمائش علی اور دوسرے افسران نے بھی شرکت کی -انہو ں نے کنٹریکٹرز پر زور دیا کہ وہ تمام ترقیاتی منصوبوں کو بر وقت مکمل کرنے پر پوری توجہ مرکوز رکھیں تا کہ ان کے فوائد جلد عوام تک پہنچائے جا سکیں – صوبائی وزیر ملک نعمان احمد لنگڑیال نے کہا کہ سرکاری فنڈز کا ایمانداری سے خرچ کرنا ہماری حب الوطنی کا تقاضا ہے اور ہمیں چاہیے کہ دوسروں کے لئے مثال بن کر ایمانداری کو اپنا شعار بنائیں -اس سے پہلے انہوں نے کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا جس میں انہو ں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ بد عنوانی کی روک تھام کے لئے کوششیں جاری رکھیں گے
ایس ایچ او تھانہ صدر جہلم کی اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج آمد، طلباء سے فرینڈلی پولیسنگ پر خصوصی گفتگو
سوشل میڈیا پر چلنے والی ہمارے خلاف خبر جھوٹی من گھڑت اور بے بنیاد ہے
22 سالہ نوجوان کی آگ لگا کر مبینہ خودکشی نوجوان جاں بحق
اپوا لیڈیز کلب رحیم یار خان کی چیئرپرسن میڈم مصباح فاروق نے اپنے وفد کے ہمراہ ڈی ٹی او محمد ساجد سے ان کے دفتر میں خصوصی ملاقات کی
اے ایس پی انعام اللہ کے فرنٹیئر کانسٹیبلری تبادلے پرڈی پی او عرفان علی سموں کی جانب سے ان کے اعزاز میں ایک پُروقارالوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا
چیف آفیسر بلدیہ جہلم ساجد علی خان سے اردو گلوبل کے نمائندے عزیز اللہ بٹ کی خصوصی ملاقات
خدمت انسانیت ہی اصل عبادت ہے ہمیں عوام کی بے لوث خدمت کرنے کی ضرورت ہے طلعہ کیانی، دوسروں کی مدد کرنے سے دل کو سکون ملتا ہے تنویر نوشاھی
ہم آل پاکستان اہلحدیث کانفرنس کی کامیابی پرڈاکٹر حافظ عبدالکریم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ حافظ عبدالحمید عامر
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن رحیم یار خان (2026-27): الیکشن کا سرگرمیوں اور انتخابی گہما گہمی عروج پر، سردار محمد سلیم خان کورائی اور کاشف علی سندھو کا پینل نمایاں
ڈسٹرکٹ بار رحیم یار خان (سال 2026-27): فرینڈز اینڈ فرینڈز، وکلاء اتحاد و دیگر الائنس کے مشترکہ امیدواروں کا اعلان
