کومت گلگت بلتستان۔ گلگت ازدفتر ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت
گلگت (پ ر) AC / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجیدچیمہ نے کہا کہ درخت لگانا سنت نبو یﷺ ہے درخت اللہ پاک طرف سے انسانوں کیلئے نعمت ہے ہمیں اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کو اجاگر کرنے کیلئے اسوہ نبوی پاک ﷺ پر عمل کرنا ہوگا یہ باتیں انہوں نے تحصیل آفس میں خوبانی کا درخت لگا کر شہرمیں شجر کاری مہم کا افتتاح کے موقع پر کیا انہوں نے کہا کہ، درخت لگانا سنت نبوی ہے اللہ پاک ہم سب مسلمانوں کو عمل کرنے کی توفیق دے کہ ہم اپنے اپنے علاقے کو درخت لگاکر کر اپنی دھرتی کو خوبصورت بنانے کے ساتھ قدرتی ماحول کوفروغ دیں، انہوں نے کہا کہ اس سال صوبائی حکومت کی جانب سے گلگت سمیت مضافاتی علاقوں میں لاکھوں درخت لگانے کا ہدف ہے انشاء اللہ حکومت کی نیک نیتی اور کوششوں سے گلگت بلتستان سرسبز اور درختوں کے دولت سے مالامال ہوگا درختوں کے اگاو سے جہاں قدرتی ماحول میسر ہوگا وہاں پر ہمیں آلودگی سے پاک ماحول کی فراہمی بھی ممکن ہوگی، شجر کاری مہم کے دوران، تحصیلدار ہیڈ کوآرٹر مختار احمد، تحصیلدار ایل آر عاطف اللہ خان اور سیکٹرمجسٹریٹس بھی موجود تھے۔
