گلگت (پ ر)میونسپل انسپکشن ٹیم ان ایکشن،میونسپل مجسٹریٹ ذوالفقار علی، میٹ انسپکٹر ڈاکٹر مشتاق عالم اور فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی کا میونسپل فورس کے ہمراہ زبردست کریک ڈاون، درجنوں پولٹری شاپس، فروٹس اور سبزی فروشوں پر جرمانے، کئی کو نوٹسز جاری، شہر میں خود ساخہ مہنگائی کرنے والوں کا کمر توڑ کر رکھ دیں گے سرکاری مقرر کردہ نرخوں سے زائد وصولیوں پر پرائس ایکٹ کے تحت کاروائی ہوگی تاجر حضرات اپنا قبلہ درست کریں پولٹری اور قصاب برادی صفائی یقینی بنائیں،میونسپل مجسٹریٹ، میٹ انسپکٹر اور فوڈ انسپکٹر کا قصائیوں، پولٹری مالکان، دکانداروں اور سبزی فروشوں کو انتباہ، تفصیلات کے مطابق منگل کے روز اسسٹنٹ کمشنر/ ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ وچیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کے ہدایات پرعملدرآمد کرتے ہوئے میونسپل مجسٹریٹ ذوالفقار علی، میٹ انسپکٹر ڈاکٹر مشتاق عالم،فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی کا ایم سی فورس کے ہمراہ گرانفروشوں کے خلاف زبردست کریک ڈاون کرتے ہوئے دودرجن سے زائد قصائیوں، پولٹری شاپس مالکان، سبزی و پھل فروشوں پر خلاف ورزی کرنے پر بھاری جرمانے کئے، اس موقع پر انہیں واضح کیاکہ پرائس کنٹرول کمیٹی کے جانب سے جاری قیمتوں پر عملدرآمد نہ کرنے والے پولٹری شاپس مالکان، قصاب برادری، دکانداروں اور سبزی فروشوں پر سخت کا روائی کریں گے مہنگائی کرنے والے تاجروں کو اپنا قبلہ درست کرنا ہوگا خود ساختہ مہنگائی کی ہرگز گنجائش نہیں دونگا، علاوہ ازیں انہوں نے تاجر تنظیموں کے نمائندوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے دکانداروں کو پابند کریں کہ وہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں، خودساختہ مہنگائی سے پرہیز کریں، تاکہ عوام کو سہولت دی جاسکے۔ ترجمان نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی شکایات کی صورت میں میڈیا سیل نمبر 03555554145 اور الفا کنٹرول نمبر 05811-920724 پر اپنی شکایات درج کرادیں تاکہ فوری کاروائی کی جاسکے، عوامی مسائل کا حل شہر ی حکومت کا نصب العین ہے
