اسامہ مجید چیمہ نے کہا کہ فریقین کے درمیان زمینوں کے تنازعات کے حل کیلئے ریکارڈ مال کے مطابق ہی میرٹ پر کرونگا

Spread the love

حکومت گلگت بلتستان۔ گلگت ازدفتر ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت

گلگت (پ ر) AC /ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن(ر) اسامہ مجید چیمہ نے کہا کہ فریقین کے درمیان زمینوں کے تنازعات کے حل کیلئے ریکارڈ مال کے مطابق ہی میرٹ پر کرونگا، کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی یہ باتیں انہوں نے جمعرات کے روز بسین موقع کے دورہ کے موقع پر فریقین کے درمیان اراضی تنازعے کے کیس کے حل کے موقع پر عمائدین سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ میرٹ اور حقائق کے مطابق ہی حل ہوں، اس کیلئے ہمیں آپس میں برداشت کا مادہ پیدا کرنا ہوگا، کیونکہ بھائی چارگی اور امن و آمان کے ساتھ معاملات کے حل ہونے میں مدد مل سکے، بعد ازاں انہوں نے معاویضہ جات کیسز کے سلسلے میں بھی سائٹ کا تفصیلی دورہ کیا کیسز کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ ریونیو فیلڈ سٹاف معاویضہ جات کیسز کو میرٹ کے مطابق ہی حل کریں تاکہ حقدار کو حق مل سکے،شفاف انداز میں پینڈنگ کیسز کو تیزی سے حل کئے جارہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ڈپٹی کمشنر کے ہدایات پر من و عن عملدرآمد کریں تاکہ تعدل کیسز کو تیز ی سے حل کئے جائیں، شفاف انداز میں زمینوں کے تنازعات فریقین کے سامنے حل کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے عوامی مسائل کے حل کرنا ضلعی انتظامیہ کا نصب العین ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں