ملزم گرفتار کارتوس کی بھاری کیپ جنوبی وزیرستان سے ٹانک کے راستے لکی مروت سمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔
ٹانک(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹانک پولیس کی بڑی کاروائی 48 ہزار500 کارتوس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی ملزم گرفتار کارتوس کی بھاری کیپ جنوبی وزیرستان سے ٹانک کے راستے لکی مروت سمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی
شہید مرید اکبر پولیس سٹیشن میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر اقبال بلوچ ڈی ایس پی رورل روخان زیب اور ایس ایچ او تھانہ ایس ایم اے فہیم ممتاز نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کو اچانک اطلاع ملی کی جنوبی وزیرستان سے ٹانک کے راستے بھاری تعداد میں ایمونیشن سمگل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس پر ڈی پی او سجاد احمد صاحبزادہ کی ہدایات کی روشنی ضلع کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندیاں کی گئیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی ایس پی اقبال بلوچ نے کہا کہ سدگی چیک پوسٹ پر بھوسے سے بھری ایک پک اپ گاڑی نمبر DIK-5434 کی تلاشی کے دوران ایک عدد جدید رائفل 223 بور کے 48 ہزار کارتوس سمیت ایس ایم جی کے 500 کارتوس برآمد کرلئے گئے جبکہ عارف اللہ نامی ملزم جو سرائے گمبیلہ کا رہائشی ہے کو گرفتار کرلیا ہے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایس پی اقبال بلوچ نے کہا کہ ٹانک پولیس پوری طرح چوکنا ہے اس سے قبل ٹانک پولیس نے کروڑوں روپے کی منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی تھی پولیس شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی سے گریز نہیں کرے گی۔
