آج کی عورت کے پاس جو مقام ہے اس کی خود کی جدو جہد کا ثمر ہے لیکن ابھی طویل سفر طے کرنا ہے بلاشبہ حالات تبدیل ہوئے ہیں خواتین کے مسائل میں کمی ہوئی ہے لیکن ختم نہیں ہوئے خواتین کو تعلیم کے میدان میں آگے لانا ہو گا خواتین سے کا مسائل سے شکار رہنا غربت بھی ہےہمیں غربت کے خلاف بھی لڑنا ہو گا
نوجوان صحافی سنیہ بٹ نے کہا کہ خواتین کو معاشی طور پر مضبوط کرنے کی بے حد ضرورت ہے معاشی استحکام کے بغیر عورت مسائل کا شکار رہے گی
عورت کو معاشرے میں اپنا رول ادا کرنے کیلئے جگہ دینی ہو گی اس کیلئے سوچ کا بدلنا بہت ضروری ہے
سنیہ بٹ نے مزید کہا کہ میں ان تمام مردوں کی مشکور ہوں جنہوں نے عورتوں کے حقوق کیلئے عورتوں شانہ بشانہ جدو جہد کی مزید کہا کہ خواتین پاکستان کا 51 فیصد حصہ ہے تمام خواتین کو متحد ہونا ہو گا اور اپنے در پیش مسائل کو حل کرنے کیلئے ایک دوسرے کی مدد کرنی ہوگی معاشرے میں ایسے ہی اپنا مضبوط اور باکردار رول ادا کیا جا سکتا ہے
