اسامہ مجید چیمہ نے کہا کہ شہر میں انتظامی رٹ کی بحالی کیلئے کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے

Spread the love

حکومت گلگت بلتستان۔ گلگتازدفتر ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت

گلگت (پ ر) AC / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن(ر) اسامہ مجید چیمہ نے کہا کہ شہر میں انتظامی رٹ کی بحالی کیلئے کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے گرانفروشی، تجاوزات اور صفائی کی صورتحال کی بہتری کیلئے ضلعی انتظامیہ میونسپل کارپوریشن کے ہمراہ ہمہ وقت کوشاں ہے، زمینوں کے متنازعہ کیسز کے حل کیلئے ریونیو سٹاف اپنی کاغذی کاروائی ریکارڈ مال کے مطابق مکمل کریں، کسی سائل کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی جبکہ دکانداروں کے جانب سے خو ساختہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے میونسپل انسپکشن ٹیم کاروائی تیز کرے، شہر کی خوبصورتی کیلئے صفائی کی اہمیت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا، تاجر حضرات ضلعی انتظامیہ اور جی بی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے ساتھ تعاون کریں، چیف کوآرپوریشن آفیسر بلدیہ عظمیٰ گلگت عابد حسین میر اور تحصیلدار کو ہدایات جاری کردی، تفصیلات کے مطابق سوموارکے روز اسسٹنٹ کمشنر / ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے تحصیل اور بلدیہ، جی بی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے مشترکہ سٹاف کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں گرانفروشی ناقابل برداشت ہے اور تجاوزات مافیا کے خلاف کاروائیوں سے کوئی غفلت برداشت نہیں کرونگا اور نہ ہی سائلوں کے کام میں سستی اور رکاوٹ کی معافی ملے گی تاجر حضرات شہر کی صفائی کیلئے بلدیہ عظمیٰ اور جی بی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے ساتھ تعاون کریں، جو بھی شخص انفرادی یا اجتمائی طور پرجان بوجھ کر صفائی میں خلل ڈالے گا اسکے خلاف سخت کاروائی ہوگی، ہفتہ وار سٹا ف اجلاس ے خطاب کرتے ہوئے چیف کوآرپوریشن آفیسر بلدیہ عظمیٰ عابد حسین اور تحصیلدار ہیڈ کو آرٹر مختار احمد کو ہدایات دی کہ وہ ضلعی انتظامیہ اور بلدیہ عظمیٰ کے مشترکہ ٹیموں کے جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کی نگرانی کریں، اہلکاروں کے جانب سے کوتاہی پر سخت کاروائی ہوگی، سوموار کے روز ہونے والے اجلاس میں CCO بلدیہ عظمیٰ، تحصیلدار ہیڈ کوآرٹر مختار احمد، تحصیلدار ایل آر عاطف اللہ خان، سیکٹر مجسٹریٹس، جی بی ڈبلیو ایم کے فیلڈ آفیسران، ریونیو سٹاف سمیت زمہ دار آفیسران شریک ہوئے، اجلاس میں سی سی او MC عابد حسین میر، تحصیلدار ہیڈ کوآرٹر مختار احمد اور GBWMC کے ڈسٹرکٹ منیجر آپریشن سیف الدین شیخ نے اپنے اپنے اداروں کے طرف سے اٹھائے جانے والے اقدامات کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگا ہ کیا، ایڈ منسٹریٹر نے اطمینان کااظہارکرتے ہوئے مزید بہتری کیلئے احکامات دئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں