گلگت (پ ر)میونسپل فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی کا شہر میں ہوٹلوں کے خلاف زبردست کریک ڈاون، صفائی کا خیال نہ رکھنے پر درجنوں ہوٹلو ں کے مالکان پر بھاری جرمانے، کچن میں کام کرنے والے باورچی کو میڈیکل فٹنس سرٹیفیکیٹ بنوانے کا حکم، عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے اور گندگی کھلانے والوں کو سزا دیکر جیل بجوادیں گے ہوٹل مالکان اپنا قبلہ درست کریں، تفصیلات کے مطابق سوموار کے روز AC / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن(ر) اسامہ مجید چیمہ کے حکم پرسوموار کے روز شہر کے درجنوں ہوٹلوں کے خلاف کاروائی کی، چھاپہ مار کاروائی کے دوران کچن میں ناقص صفائی اور غیر متوازن خوراک کھلانے والے درجنوں ہوٹل مالکان پر بھاری جرمانے کئے اور انہیں واننگ دی کہ وہ اپنا قبلہ درست کریں، اپنے باورچی اور ہوٹل میں کام کرنے والے ورکروں کے میڈیکل فٹنس ٹیسٹ کراکر سرٹیفیکیٹ حاصل کریں، بصورت دیگر میڈیکل ان فٹ ورکروں کی موجودگی پر ہوٹل کو سیل اور مالک کو جیل کی سز ا ہوسکتی ہے لہذا فوری طور اپنے ہوٹل سٹاف کا میڈیکل فٹنس سرٹیفیکیٹ بنوائیں، عوام کو حفظان صحت کے برعکس کھانا کھلانے کی ہرگز اجازت نہیں دونگا ترجمان شہری حکومت مظہر مغل نے عوام الناس سے درخواست کہ اپنی شکایات برائے راست میڈیا سیل نمبر45 035555541 اور الفا کنٹرول 05811-920724 پر درج کروائیں تاکہ فوری شکایات کا ازالہ کیا جاسکے، عوامی مسائل کا حل ہی شہری حکومت کا نصب العین ہے۔
