صوبائی وزیر ملک نعمان احمد لنگڑیال نے کہا ہے کہ تعلیمی نظام پر طلبا و طالبات کے اعتماد کو برقرار رکھنا اور امتحانات کو فول پروف بنانا بورڈ ملازمین کی بنیادی ذمہ داری ہے

Spread the love

ساہیوال( )صوبائی وزیر ملک نعمان احمد لنگڑیال نے کہا ہے کہ تعلیمی نظام پر طلبا و طالبات کے اعتماد کو برقرار رکھنا اور امتحانات کو فول پروف بنانا بورڈ ملازمین کی بنیادی ذمہ داری ہے جس سے کوتاہی نہیں کی جانی چاہیے- طلبا و طالبات کے مستقبل کا تمام تر انحصار میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے نتائج پر ہوتا ہے اور انہی کی بنیاد پر انہیں پروفیشنل کالجز میں داخلہ ملتا ہے اس لئے بورڈ ملازمین امتحانی نتائج کی تیاری میں ہر ممکن احتیاط کریں تا کہ کسی کی حق تلفی نہ ہو -انہو ں نے یہ بات ساہیوال بورڈ ایمپلائز یونین کی حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں چیئر مین پی ایچ اے علی شکور خاں،ضلعی شکایت سیل کے انچارج شیخ محمدچوہان اور سیاسی رہنما عبدالقدوس شاہ کھگہ کے علاوہ بورڈ ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی- صوبائی وزیر ملک نعمان احمد لنگڑیال نے یونین کے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا اور یقین دلایا کہ ساہیوال بورڈ کے ملازمین کو در پیش مشکلات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کے ساتھ ساتھ بورڈ ملازمین کی مراعات کو دوسرے بورڈز کے مطابق بھی کروایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں