ہمیں اپنے کارہائے نمایاں کو یاد کر کہ ان کی زندگیوں سے سبق سیکھنا چاہیے

Spread the love

سی ای او مصطفائیہ شریف ڈاکٹر فسح بی بی نے خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے بیان جاری کیا ہے کہ بین الاقوامی خواتین کے دن کے لیے میرا پیغام یہ ہے کہ ہمیں اپنے کارہائے نمایاں کو یاد کر کہ ان کی زندگیوں سے سبق سیکھنا چاہیے حضور صلّی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کی بیوی حضرت خدیجةالکبریٰ رضی اللّٰہ تعالٰی عنھا ایک عالمی سطح کی کاروباری خاتون تھی اسی طرح بی بی عائشہ صدیقہ رضی اللّٰہ تعالٰی عنھا جنگ اور میڈیکل کے علاوہ تلوار بازی نیزہ اور تیر اندازی میں ماہر تھی یعنی اس دور میں جدید ترین ہتھیار چلانا جانتی تھی اس کے علاوہ وہ ایک ماہرِ نفسیات اور ڈاکٹر تھیں وہ ایک آرمی کی کمانڈر تھی اور ایک اسکالر Scholar تھی حضرت ابو ہریری رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ کے بعد سب سے زیادہ احادیث ان ہی سے مروی ہیں اس کے ساتھ وہ انتہائی درجے کی عبادت گذار تھی لوگوں کی مدد کرنے والی اور عاجزانہ زندگی گزارنے والی تھی اور یہی میرا پیغام ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں