جیکب آباد(نامہ نگار) ڈی آئی جی اسٹیلشمنٹ خادم حسین رند نے آئی جی سندھ کے حکم کے تحت جیکب آباد کے صدر تھانہ کے ایس ایچ او غلام اصغر تنیو،سب انسپکٹر اعجاز علی مسن،دو اے ایس آئی عبدالعزیز کٹو،فضل محمد چھلگری اور دو پولیس کانسٹیبل الطاف چانڈیو نظیر احمد کو ریجن بدر کر دیا ہے دو سب انسپکٹرز،دو اے ایس آئی اور دو پولیس کانسٹبل سمیت 6اہلکاروں کو حیدر آباد ریجن بھیجا گیا ہے علاوہ ازیں قمبر شہداد کوٹ کے سب انسپکٹر ارشاد علی شاہانی،اے ایس آئی سکندر علی چانڈیو،ممتا ز بھٹی،نثار احمد،ہیڈ کانسٹیبل مولا بخش مگسی،ایل این سی پیار علی چانڈیوکو حیدر آباد جبکہ انسپکٹر حبیب اللہ سوہو،ہیڈ کانسٹیبل ضمیر جمالی کو لاڑکانہ سے حید رآبادبھیجا گیا ہے انسپکٹر خالد آرائیں اور اے ایس آئی یار محمد درس کو ٹھٹہ سے سزا کے طور پر لاڑکانہ ریجن تبادلہ کیا گیا ہے کل 16افسران اور اہلکاروں کو سزا کے طور پر ریجن بند کیا گیا ہے لیٹر میں ڈی آئی جی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ سزا کے طور پر بھیجے گئے افسران کی مجاز اختیاری سے اجازت کے سوائے کہیں بھی تقرری نہ کی جائے اور مذکورہ افسران کو جلد ریلیو کیا جائے ایس ایچ او صدر غلام اصغر تنیو کے تبادلے کے بعد ایس ایس پی بشیر بروہی کی جانب سے سول لائن تھانہ کے ایس ایچ او ہدایت اللہ بجارانی کو ایس ایچ او صدر مقرر کیا گیا ہے۔
