میونسپل کارپوریشن اور ٹریفک پولیس کی بڑی کاروائی،

Spread the love

حکومت گلگت بلتستان۔ گلگت ازدفتر ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت

گلگت (پ ر) اAC /ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کے قیادت میں ضلعی انتظامیہ، میونسپل کارپوریشن اور ٹریفک پولیس کی بڑی کاروائی، شہر کے فٹ پاتھوں، پارکنگ میں خلل ڈالنے والے تمام تر تجاوزات کو گرادئے گئے، تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز اسسٹنٹ کمشنر / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے چیف کوآروپوریشن آفیسر بلدیہ عظمیٰ عابد حسین میر،میونسپل مجسٹریٹ، ٹریفک پولیس، اور میونسپل بلڈنگ سیکشن کے ہمراہ تجاوزات کے خلاف زبردست کریک ڈاون کیا، کریک ڈاون کے دوران خومر چوک سے لیکر باب گلگت تک ٹریفک میں خلل ڈالنے والے عناصر، فٹ پاتھوں پر قبضہ جماکر کاروبار کرنے والوں اور بغیر اجازت تعمیرات کرنے والے درجنوں افراد کے خلاف کاروائی کی گئیں اور موقع پر بھاری جرمانے کئے گئے، گرینڈ آپریشن کے دوارن اسسٹنٹ کمشنر و ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے قبضہ مافیا کو خبردار کیا کہ وہ انتظامی رٹ کو چیلنچ کرنے سے اجتناب کریں، ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں تاکہ شہر ی مسائل پر قابو پانے میں مدد مل سکے، تجاوزات کی وجہ سے شہر میں ٹریفک مسائل میں اضافہ ہورہا ہے پیدل چلنے والے شہریوں کو دشواریوں کا سامنا ہے ضلعی انتظامیہ کی کوشش ہے کہ عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں عوام کے تعاون سے مسائل پر جلد قابو پالیں گے واضح رہے ڈپٹی کمشنر گلگت نوید احمد کے خصوصی ہدایات پر تجاوزات کے خلاف آپریشن تیز کردیا گیا ہے بدھ کے روز کی کاروائی اس سلسلے کی کڑی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں