قبائلی اضلاع کے عوام کو وہ سب دیا جا رہا ہے جس کے وہ دہائیوں سے منتظر تھے۔صوبائی وزیر ریلیف، بحالی و آبادکاری
میرانشاہ(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر ریلیف، بحالی و آبادکاری محمد اقبال وزیر نے کہا ہے کہ قبائلی اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے، ان منصوبوں سے علاقوں میں پایا جانے والا احساس محرومی ختم ہوگا، قبائلی اضلاع کے عوام کو وہ سب دیا جا رہا ہے جس کے وہ دہائیوں سے منتظر تھے، انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ٹل میرعلی روڈ پر دن رات کام تیزی سے جاری ہے۔ انشاءاللہ بہت جلد وزیرستان اور خاص کر تحصیل شیوہ اور سپین وام کے لوگ عمدہ اور پرسکون سفر سے لطف اندوز ہونگے، صوبائی وزیر محمد اقبال خان نے کہا کہ موجودہ حکومت نے قبائلی اضلاع میں ترقیاتی کاموں کے ذریعے ترقی و خوشحالی کے بڑے مواقع فراہم کیے ہیں، جس سے مستقبل قریب میں بہت زیادہ فائدہ ہوگا اور ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو بنیادی سہولیات دینا ہمارا فرض ہے اور انشاءاللہ اس دورِ حکومت میں شمالی وزیرستان کے گھر گھر تک زندگی کی بنیادی سہولیات پہنچایئں گے اور علاقے کی محرومیوں کو دور کرینگے.
