نواب آف ٹانک نوابزادہ سعادت خان سو سال کی عمر میں انتقال کر گئے

Spread the love

نوابزادہ سعادت خان نواب آف ٹانک قطب الدین مرحوم کے فرزند جبکہ سابق کور کمانڈر منگلا لیفیٹنٹ جنرل ریٹائرڈ طارق خان کے چچا تھے۔

ٹانک (نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق نواب آف ٹانک نوابزادہ سعادت خان سو سال کی عمر میں انتقال کر گئےنوابزادہ سعادت خان نواب آف ٹانک قطب الدین مرحوم کے فرزند جبکہ سابق کور کمانڈر منگلا لیفیٹنٹ جنرل(ریٹائرڈ)طارق خان کے چچا تھے وہ کچھ عرصہ سے علیل تھے اور اسلام آباد میں زیر علاج تھے گزشتہ روز وہ علالت کے بعد انتقال فرما گئے تھے نوابزادہ سعادت خان کی میت کو اسلام آباد سے قلعہ نواب ٹانک منتقل کیا گیا جہاں پر جمعہ کے روز ان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی نماز جنازہ میں سابق کور کمانڈر منگلا لیفیٹنٹ جنرل(ر)طارق خان،معززین علاقہ،سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد اور شہریوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد ان کے بیٹے نوابزادہ فاروق خان کو انکا جانشین مقرر کر کے پگڑی پہنائی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں