شمالی وزیرستان سیاسی پارٹی اتحاد کے انتخابات کا مرحلہ مکمل ہو گیا

Spread the love

انتخابات میں ملک لیاقت علی خان وزیر چیئرمین منتخب جبکہ عبدالخلیل کو جنرل سیکرٹری مقرر کر لیا۔

میرانشاہ(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق شمالی وزیرستان  سیاسی پارٹی اتحاد کے انتخابات کا مرحلہ مکمل ہوگیا ملک لیاقت علی خان وزیر چیئرمین منتخب جبکہ عبدالخلیل کو جنرل سیکرٹری مقرر کرلیا اس سلسلے میں شمالی وزیرستان کی تحصیل میرانشاہ ٹو آر پلازہ میں اجلاس منعقد ہوا انتخابی اجلاس کی سربراہی مولانا راشید اللہ نے الیکشن کمیشن کی زمہ داری ملک اصغر داوڑ اور ملک رضوان اللہ نے ادا کی اجلاس میں خفیہ ووٹنگ کے ذریعے پی ایم ایل ن کی مرکزی کونسل کے ممبر و چیف آرگنائزر ملک لیاقت علی وزیر کو چیئرمین منتخب کرلیا نومنتخب چئیرمین ملک لیاقت علی وزیر اور ممبران نے متفقہ طور اے این پی کے عبدالخلیل کو جنرل سیکرٹری,قومی وطن پارٹی کے نائب چیئرمین ملک اکبر خان , پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری اصغر داوڑ, جمیعت علماء اسلام فنانس سیکرٹری مولانا راشد اللہ, جماعت اسلامی کے سیکرٹری اطلاعات رضوان اللہ اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سٹیج سیکرٹری فصیح اللہ کو مقرر کرلیا واضح رہے کہ نومنتخب کابینہ تین ماہ کیلئے رہے گی نومنتخب عہدیداروں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شمالی وزیرستان کو درپیش مسائل کے حل کیلئے کام کریں گے شمالی وزیرستان کے عوام مختلف مسائل کا شکار ہیں ان کے تدارک کیلئے نئی کابینہ کام کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں