سندھ کی بیٹی ام رباب چانڈیو تمندر ہاوس میہڑ میں ہنگامی پریس کانفرنس کر رہی ہیں

Spread the love

دادو ام رباب چانڈیو کی تمندر ہاوس میہڑ میں ہنگامی پریس کانفرنس۔

ام رباب چانڈیو نے دادا، والد، چچہ کے قتل میں نامزد ملزمان ایم پی ایز پر خدشات ظاہر کر دیئے۔

سندھ(چیف اکرام الدین) گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق دادو میہڑ ام رباب چانڈیو کے اہلہ خانہ کے تہرے قتل کا معاملہ گلوبل ٹائمز میڈیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دادو ام رباب کی تمندر ہاؤس میہڑ میں ہنگامی پریس کانفرنس پریس کانفرنس کے موقع پر ام رباب چانڈیو نے دادا، والد، چچہ کے قتل میں نامزد پاکستان پیپلزپارٹی سندھ اسمبلی کے ایم پی ایز سردار چانڈیو اور برہان چانڈیو پر خدشات ظاہر کر دیئے پریس کانفرنس کے موقع پر ام رباب چانڈیو نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی رکن سندھ اسمبلی کے ایم پی اے سرادر خان چانڈیو، اور ایم پی اے برہان خان چانڈیو سے جان سے خطرہ ہے انہوں نے کہا کہ یہاں آج سرداروں کا پہنچانا ہمیں حراساں کرنے کے مترادف ہے قریبی شہر وارھ سے لوگ لیکر آنا یہاں تقریب کرنا کیا مقصد تھا انہوں نے کہا کہ نا ان کا یہ حلقہ ہے بلکل سب کا حق ہے لیکن یہ مقدمے میں فریقین ہیں انہوں نے پریس کانفرنس کے موقع پر اپنے گفتگو میں کہا کہ یہ سازش ہے کے ثبوتوں روندا جائے انہوں نے کہا کہ ریاستی ادارے نوٹ فرما لیں انہوں نے مزید کہا کہ دادو ایس ایس پی اعجاز شیخ کہاں سوئے ہیں اگر ہمیں کچھ ہوا تو پاکستان پیپلزپارٹی قیادت،سندھ حکومت، ائی جی سندھ پولیس اور یہاں میہڑ میں سرادروں کے حامی زمہ دار ہونگے انہوں نے اپنے گفتگو میں مزید کہا کہ میری والدہ ایکس لیو پاکستانی ہیں جو کہ طبی معاملات اور کورونا کی وجہ سے بیرونی ملک مقیم ہے جن کی ریٹائرڈمینٹ کی استداء کی ہے لیکن مذکورہ محکمہ درخواست لینے کو تیار نہیں پریس کانفرنس کے احتتام کے موقع پر انہوں نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ اپنی گفتگو میں کہا کہ ہمیں کچھ بھی ہوا تو زمہ دار ایم پی اے سردار چانڈیو اور برہان چانڈیو ہونگے انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم اسلامیہ جمہوریہ پاکستان عمران خان اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، اور سپریم کورٹ آف پاکستان سے پرزور مطالبہ ہے کہ سردار چانڈیو اور برہان چانڈیو کیخلاف نوٹس لیں اور مجھے انصاف فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں