ساہیوال:ریجنل پولیس آفیسرساہیوال احمدارسلان ملک اورڈسٹرکٹ پولیس آفیسرساہیوال محمدکاشف اسلم کے احکامات پرڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسرڈاکٹرآصف کمال کی نگرانی میں کم عمرڈرائیوروں کیخلاف سپیشل مہم جاری ہے۔اس ضمن میں سٹی ٹریفک پولیس تعلیمی اداروں اورپبلک مقامات پرجاکرشہریوں کو کم عمرکی ڈرائیونگ کے نقصانات سے آگاہ کررہی ہے۔سینئرٹریفک وارڈن ملک نذرفریدڈھکو‘سینئرٹریفک اسسٹنٹ محمداکبراورٹریفک اسسٹنٹ محمدشکیل نے بتایاکہ کم عمرلڑکوں اوربچوں کا موٹرسائیکل،کاراوررکشہ سمیت کسی بھی قسم کی گاڑی چلاناخطرناک اورقانوناََ جرم ہے۔خلاف وزری پر موٹرسائیکلوں کو بندکیاجارہاہے اوروالدین سے شورٹی بانڈلئے جارہے ہیں تاکہ آئندہ خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جاسکے۔انہوں نے کہاکہ روزمرہ کے حادثات میں زیادہ شرح کم عمرافرادکی غفلت ولاپرواہی ہے جس کی روک تھام کیلئے والدین سمیت معاشرے کے تمام افرادکواپناقومی فریضہ اداکرناچاہیے۔والدین اپنے کم عمراورایسے نوجوان جن کے لائسنس نہیں بنے انہیں ڈرائیونگ کی ہرگزاجازت نہ دیں۔
