ڈبلیو ایس ایس سی کے چیف توقیر حسین کا زنانہ ہسپتال کا دورہ ،صفائی کے حوالے سے تمام پہلوؤں پر غور

Spread the love

ماحول کو صاف رکھنے کے لیے دستیاب وسائل کا بھرپور استعمال کریں گے ۔سید توقیر حسین شاہ

ہسپتال کے سینیٹیشن سٹاف ڈبلیو ایس ایس سی مل کر ہسپتال کے ویسٹ کو احتیاطی تدابیر سے تلف کرے گی

بنوں(نمائندہ رحمت اللہ شباب)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق میڈیا کی نشاندہی اور عوامی مطالبے پر ڈبلیو ایس ایس سی کے چیف ایکزیکٹیو سید توقیر حسین کا ومن اینڈ چلڈرن اسپتال کا دورہ ،ہسپتال انتظامیہ کے صفائی کے حوالے سے مشترکہ حکمت عملی پر غور کیا گیا ۔اس موقع پر توقیر حسین کا کہنا تھا ۔کہ صاف ماحول انسانی صحت میں اہم رول رہا ہے ۔اس لیے ہمیں مل کر ماحول کو صاف رکھنے کے لیے اپنے حصے کا کردار ادا کرنا ہوگا ۔انہوں نے ہسپتال انتظامیہ پر بھی زور دیا ۔کہ وہ ماحول کو صاف رکھنے کے لیے تمام دستیاب وسائل کا بھرپور استعمال کریں ۔اس موقع پر ہسپتال انتظامیہ کے ساتھ تمام پہلو پر غور کے ساتھ اس بات پر اتفاق کیا گیا ۔کہ ہسپتال کے سینی ٹیشن سٹاف اور ڈبلیو ایس ایس سی کے اہلکار ہسپتال کے ویسٹ گندگی روزانہ کے بنیاد پر احتیاطی تدابیر کے ساتھ تلف کرے گی ۔سید توقیر حسین نے بنوں کے شہریوں سے بھی مطالبہ کیا ۔کہ صفائی کے حوالے سے صوبے میں پہلے نمبر پر انا کافی نہیں ہے ۔ہم نے پورے پاکستان میں کلین اینڈ گرین شہر بنانے کے لیے پر عزم ہے ۔اور یہ سب کچھ آپ کے تعاون سے ہی ممکن ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں