مانچسٹر (صابرہ ناہید) معراج النبی کے سلسلہ میں خزینہ شعر و ادب، مصطفائیہ شریف آرگنائزیشن اور چینل 49 کے تعاون سے آن لائن عالمی نعتیہ مشاعرے کا انعقاد کیا گیا ۔ جو کہ بیک وقت یو ٹیوب اور فیس بک پر بھی براہ راست نشر کیا گیا ۔ مشاعرے میں دنیا بھر سے معروف شعراء نے شرکت کی۔ مشاعرے کی نظامت خزینہ کی بانی و صدر نغمانہ کنول نے بذات خود کی ۔ میزبانی کے فرائض ڈاکٹر مصطفائیہ شریف آرگنائزیشن کی سی ای او ڈاکٹر فصہ بی بی اور چینل 49 کے چئیرمین میاں عامر علی نے نبھائے۔صدارت کے فرائض حلقہ ارباب ذوق کے چئیرمین محمد انور صاحب نے نبھائے۔ مشہور ادیب و شاعر ڈاکٹر عبدالشکور نے اپنے دلکش انداز میں مشاعرے کا افتتاح کیا۔ اس خوبصورت اور روح پرور نعتیہ مشاعرے کا اختتام صدر محفل محمد انور لیور پول نے اپنے دلنشیں کلمات سے کیا ۔
مشاعرے میں برطانیہ، جرمنی ، انڈیا ، پاکستان اور دیگر ممالک کے شعراء نے خوبصورت نعتوں سے نوازا۔ شعراء کرام میں آسیہ ثمن (مانچسٹر )، پامیلا ملک (مانچسٹر)، صابرہ ناہید (مانچسٹر) ، حمیرا قریشی (پاکستان) ، سید علی عمران کاظمی ( مانچسٹر)، فرحین اقبال ( انڈیا) ، شکیل قمر( م(یو کے )، ممتاز ملک (فرانس) ، اسحاق ساجد( جرمنی) ، طاہرہ رباب ( جرمنی) ،احسن نذیر اکمل(دوبئی) ، ڈاکٹر سلیم محی الدین( انڈیا )،۔ زیب النساء زیبی( پاکستان) ، وسیم راشد (انڈیا ) شفیق مراد( جرمنی ) اور رانا محمد اکرم شاد(پاکستان ) نے شرکت کی۔
