سرچ اینڈ سٹرا ئیک آپریشن کے دوران مشتبہ افراد گرفتار ، اسلحہ برآمد

Spread the love

گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمات درج تفتیش شروع کر دی گئی۔

پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق کیپٹل سٹی پولیس پشاور اور سیکیورٹی فورسز نے سیکیورٹی کو بہتر بنانے کی خاطر تھانہ فقیر آباد کی حدود اور ملحقہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کا انعقاد کیا ہے جس میں پشاور پولیس ، پاک آرمی، ایلیٹ فورس، ریپڈ ریسپانس فورس، کینائن یونٹ اور لیڈیز پولیس سمیت بم ڈسپوزل سکواڈ کے جوانوں نے حصہ لیا جس کے دوران متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور کارتوس برآمد کرلئے گئے ہیں۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق سی سی پی او پشاور عباس احسن کی خصوصی ہدایت پر ایس پی سٹی عتیق شاہ کی سربراہی میں ڈی ایس پی فقیر آباد ڈا کٹر محمد عمر کی نگرانی میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے پشاور پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا۔سرچ آپریشن میں ایس ایچ او تھانہ فقیر آباد نعمان خان ، مقامی پولیس، سیکیورٹی فورسز، ایلیٹ فورس، ریپڈ ریسپانس فورس، کینائن یونٹ اور لیڈیز پولیس سمیت بم ڈسپوزل سکواڈ کے جوانوں نے حصہ لیا۔ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن میں گھر گھر تلاشی کے دوران متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ ایک عدد رائفل 2 عدد 9 ایم ایم پستول ، ایک عدد پستول 30 بور اور ایمیونیشن بھی برآمد کرلیے گئے ہیں۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں