جہلم چوہدری زاہد حیات
وقت نے ثابت کردیا ہے کہ (ن)لیگ اور پیپلزپارٹی سمیت پوری پی ڈی ایم پر وزیراعظم عمران خان کی سیاست کئی گنا بھاری ہو کر پڑی ہے، ان خیالات کا اظہار سابق صدر پی ٹی آئی ضلع جہلم وامیدوار ایم پی اے سکندر حیات گوندل نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا،انہوں نے کہا کہ کرپشن کی نرسریوں میں پلے بڑے ملک اورعوام دشمن جعلی لیڈروں کی بلیک میلنگ،دھونس دھاندلی، بدمعاشی اور فرعونیت سینٹ چیئرمین الیکشن میں دریا برد ہوکررہ گئی ہے، انہوں نے کہا کہ پرانے اور کرپشن میں منجھے ہوئے کھلاڑی بحرصورت عمران خان کی صاف شفاف اور کرپشن سے پاک شخصیت کے سامنے زیرو تھے اور زیرو ہی رہیں گے۔سکندر گوندل نے کہا کہ جو سزایافتہ مجرم بیرون ملک بیٹھ کر ہرزہ سرائی کررہے ہیں انکے خلاف سو موٹو لیاجانا چاہیئے۔
