ام رباب چانڈیو والد، دادا، اور چچا کے قاتلوں کیخلاف قانونی جنگ میں انصاف کی منتظر ہے

Spread the love

عدالت عظمی ،حکومت وقت اور اعلی ادارے ام رباب چانڈیو کو انصاف دینے میں بے بس نظر ارہیں ہیں۔

سندھ(چیف اکرام الدین)بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان صوبہ سندھ کے شہر میھڑ کے علاقے کی ایک معصوم بچی ام رباب چانڈیو جو اپنے والد دادا اور چچا کے قاتلوں کیخلاف قانونی جنگ لڑ رہی ہیں،ام رباب چانڈیو کے والد ،دادا اور چچا کو ایک ظالم سردار جاگیردار سندھ کے ورلنگ پارٹی کے ممبر صوبائی اسمبلی سردار خان چانڈیو اور برہان خان چانڈیو ،نے میھڑ شہر میں دن دہاڑے ایک ساتھ ایک ہی گھر کے تین بے گناہ جس میں ایک ام رباب کے والد مختیار احمد چانڈیو،ان کے دادا کرم اللہ چانڈیو ،اور چچا قابل چانڈیو کو اپنے مسلح گارڈ کے ذریعے فائرنگ کروا کر قتل کروا دیا انہیں سرداروں کا اپنے دولت اور طاقت کے حوس میں اپنے قبائل کے بے شمار لوگوں پر ظلم و زیاتیاں کرتے آ رہے تھے جس کیخلاف آواز اٹھانے اور پوری قبائل کو ان کی سرداری اور غلامی سے آزادی دلانے کی ناکام کوشش میں ام رباب چانڈیو کے والد تمندار مختیار علی چانڈیو نے ظلم اور زیادتی کو ماننے سے انکار کیا تو ان پر قیامت آ گئی اور اپنے سرداری کے نشے میں اسی آواز کو بند کرنے کیلئے قتل کروا کر اپنی فرعونیت کو ہمیشہ قائم رکھنا چاہتے تھے کہ کوئی زبان ان طاقت وروں کیخلاف نا اٹھے۔کس کو پتا تھا اسی واقع میں مقتول مختیار چانڈیو کی بیٹی ایڈوکیٹ ام رباب ایک معصوم بچی ایک طاقت ور فرعونیت رکھنے والے سرداروں کیخلاف آواز بلند کرے گی اور اپنے والد دادا اور چچا کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے ان جاگیرداروں کا اصل چہرہ پوری دنیا کے سامنے لائے گی اور وہی ہوا آج ام رباب چانڈیو سندھ یا پاکستان نہیں بل کے پوری دنیا میں ایک مثال بن گئ ہے کہ وہ پاکستان کی ریاست سے انصاف مانگ رہی ہے سرعام دن دھاڑے ایک گھر کے تین بے گناہوں کے قتل کا کیس اب دیکھنا یہ ہے کہا اس معصوم بچی کو اسلام کے نام پر بنے والی اسلامی جمہوریہ پاکستان اور ان کی اعلی عدلیہ اس بچی کو انصاف دینے میں کامیاب ہو جاتے ہیں ۔ یہ سوال ہے اس وقت کے وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے جو تحریک انصاف پارٹی کے چیئر مین ہیں انصاف عزت امن و امان کے نعرے سے اپنی تحریک کا آغاز کیا اور اقتدار میں آنے کے بعد کیا ام رباب چانڈیو کو انصاف دے کر یہ مثال قائم کر سکتے ہیں وزیر اعظم عمران خان نے ہمیشہ قانون کی بالا دستی کی بات کی سابقہ ادوار میں اپنی تقریروں میں کہتے تھے پاکستان میں کمزور اور طاقتور کیلئے الگ الگ قانون ہے کیااب وزیر اعظم پاکستان عمران خان سندھ کی معصوم بیٹی ام رباب چانڈیو کیس جس پر پوری دنیا کی نظر ہے اس کیس کو اپنی حکومت کیلئے ایک مثال بنا کر ام رباب چانڈیو اور اس کے اہل خانہ کو انصاف دلانے میں کامیاب ہونگے ۔ کیا سپریم کورٹ آف پاکستان میں انصاف قائم کرنے والے معزز ججز اس کیس میں ایک طاقتور ظالم جاگیردار کو قاتل ثابت کریں گے ۔ کیا پیپلز پارٹی جس کی صوبے میں حکومت ہے وہ اپنی پارٹی کے ممبر صوبائ اسمبلی کی جانب سے اس ظلم و زیادتی کیخلاف کاروائ کر کے شہید ذولفقار علی بٹھو اور محترمہ بے نظیر بھٹو کے اصل جانشین ہونے کا ثبوت دیں گے ۔ کیا آصف علی زرداری اور بلاول بٹھو زرداری سندھ کی بیٹی ام رباب چانڈیو کو آصفہ بٹھو ، یا بختاور بٹھو زرداری کی طرح ایک بیٹی کے سر پر ہاتھ رکھیں گے ۔ پوری دنیا کی نظر اس کیس پر ہے دیکھنا یہ ہے ام رباب چانڈیو کے والد دادا اور چچا کو انصاف دلانے کیلئے ریاست مدینہ کا تصور پیش کرنے والے وزیر اعظم پاکستان یا روٹی کپڑا مکان کا نعرہ لگانے والے پیپلز پارٹی اسلام اور قوم پرستی کے نام پر بنے والی سیاسی اور مذہبی جماعتیں ایک ظالم جاگیر دار کیخلاف کیا فیصلہ دیتے ہیں پوری دنیا کی نظریں اس کیس پر ہیں اب بس امید ہے کہ اس بچی کو تحفظ اور انصاف ملیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں