یا حی یا قیوم! یا رحمن یا رحیم! ہم سب کو ہر قسم کی بیماریوں، پریشانیوں اور تکلیفوں سے اپنے خاص فضل و کرم سے فوری اور مکمل نجات عطا فرما یا الرحم الراحمین آمین ثم آمین ۔
ہمیں قبول ہونے والے اعمال، اذکار، دعاؤں اور نیکیوں کی توفیق عطا فرما۔ ہماری ٹوٹی پھوٹی کوششوں میں برکت ڈال دے اور اجر عظیم کے ساتھ قبولیت عطا فرما۔ دین دنیا اور آخرت کی خیر وبھلائی عطا فرما۔ ہمیں اپنے شکرگزار اور پیارے بندوں میں شامل فرما۔ آمین
