عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے پولیس اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لا رہی ہے۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختون خواہ
پشاور(نمائندہ وصال احمد)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ پولیس کی لازوال قربانیوں کی بدولت آج امن کی فضاء قائم ہے. عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لئے پولیس اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لا رہی ہے ۔ پولیس افسران و اہلکار پوری جانفشانی کے ساتھ جرائم کے خاتمہ اور معاشرتی برائیوں کے تدارک کے لئے بھرپور کردار ادا کریں ۔ محکمہ پولیس میں سزا و جزا کا عمل جاری رہے گا ۔ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران اور جوانوں کی اسی طرح حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی نے ملک سعد شہید پولیس لائن میں اعلٰی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پشاور پولیس افسران و جوانوں کو انعامات دینے کی تقریب کے دوران کیا۔گلوبل ٹائمز میڈیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ملک سعد شہید پولیس لائن پشاور میں پولیس افسران و اہلکاروں جن میں ایس ایس پی اپریشنز یاسر آفریدی ،ایس ایس پی انو سٹی گیشن نوشیر خان، ایس پی انوسٹی گیشن اسلم نواز، ڈی ایس پی انوسٹی گیشن عنایت خان، ایس پی سٹی عتیق شاہ، اے ایس پی فقیر آباد ڈاکٹر محمد عمر، ایس ایچ او تھانہ پہاڑی پورہ وارث خان ، ایڈیشنل ایس ایچ او صادق شاہ، OIIاسرار خان، OIخلیل خان ، چوکی انچارج جان عالم خان ، محرر جھانگیر خان ، لیڈیز کنسٹیبلز سمیرہ ناز اور روبینہ شیخ کو توصیفی اسناد دینے کی ایک سادہ مگر پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے دوران پیشہ ورانہ مہارت اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر پولیس افسروں اور اہلکاروں کو نقد انعامات اور توصیفی اسناد سے نوازا گیا آئی جی خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی نے اس موقع پر پشاور پولیس کے افسروں و جوانوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انکو اسٹریٹ کرائمز سمیت دیگر جرائم اور منشیات فروشوں کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں کرنے سمیت معاشرتی برائیوں کے خاتمہ کے لئے کلیدی کردار ادا کرنے کی بھی ہدایت کی۔
