مسلم لیگ ق کے صوبائی پارلیمانی لیڈر مفتی عبیدالرحمن سے مسلم لیگ ق کے صوبائی ترجمان خیبر پختون خواہ صفدر باغی ملاقات کر رہے ہیں۔

Spread the love

مفتی عبیدالرحمن سے مسلم لیگ ق کے صوبائی ترجمان صفدر باغی کی ایم پی ہاسٹل پشاور میں ملاقات۔

ملاقات میں دونوں صوبائی رہنماؤں نے ملکی حالات اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

پشاور(نمائندہ وصال احمد)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق کے صوبائی پارلیمانی لیڈر و اسٹیرنگ کمیٹی ایڈمنسٹریشن و کوہستان ڈیڈاک کیمٹی چیئرمین مفتی عبید الرحمن سے مسلم لیگ ق صوبائی ترجمان خیبر پختونخوا صفدر خان باغی کی ایم پی ھاسٹل پشاور میں اہم ملاقات دونوں صوبائی رہنماوں نے پارٹی اموار پر گفتگو کی گلوبل ٹائمز میڈیا تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا مسلم لیگی ق صوبائی پارلیمانی لیڈر مفتی عبید الرحمن اور صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے مرکزی صدر چوہدری شجاعت حسین، اسپیکر پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی سرپرستی میں صوبہ خیبرپختونخوا میں مسلم لیگ ق کے تنظیمی ڈھانچے کو فعل کرنے کے ساتھ تمام کارکنان و ناراض سنیئر و نظریاتی عہدادارن کو منا کر پارٹی میں عزت دینے پر اتفاق کیا۔پارٹی کے لیے مخلصانہ و بےلوث خدمات سر انجام دینے والے عہدداران وکارکنان کو پزیرائی و حوصلہ افزائی کرنی چاہیے تا کہ چوہدری برادران کے سوچ و فکر اور نظریہ کو مزید آگے لے کر چلیں۔دونوں صوبائی رہنماوں نے خیبرپختونخوا میں مسلم لیگ ق پارٹی کی سرگرمیوں فعل اور مزید تیز کرنے پر اتفاق کیا اور عیادہ کہ بہت جلد مرکزی قائدین کو خیبرپختونخوا پشاور میں ویزٹ کرنے کی دعوت دی جائے اور تمام عہدیداران ورکز سے ملاقات کروائی جائے تاکہ مستقبل میں بلدیاتی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ق خیبرپختونخوا میں جوش و جزبے اور بھر پور انداز میں حصہ لے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں