ہیلتھ اینڈ کئیر ویلفیئر فاونڈیشن کی جانب سے سپیشل پرسن محمد ندیم کو وہیل چیئر دی گئی

Spread the love

گوجرہ( نمائندہ خصوصی) تفصیلات کے مطابق معروف این جی او ہیلتھ اینڈ کئیر فاونڈیشن کی جانب سے خدمت خلق کی مثال قائم کرتے ہوئے تھانہ صدر گوجرہ میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں سب انسپکٹر چوہدری محمد ارشد گجر نے اپنے دست مبارک سے سپیشل پرسن محمد ندیم کو وہیل چیئر دی جبکہ معروف اداکارہ نیناں نے بھی شرکت کی ہیلتھ اینڈ کئیر فاونڈیشن کے فیلڈ آفیسر غلام علی ، اور سینئر فیلڈ آفیسر ملک محمد اشرف کی جانب سے فری ویل چیئر دی گئی معروف این جی او ہیلتھ اینڈ کئیر فاونڈیشن پہلے بھی کئی معزور افراد میں سہارا بنتے ہوئے ویل چیئر ،اور راشن کی صورت میں امداد فراہم کر چکے ہیں ایک بیان میں معروف آرٹسٹ نیناں کا کہنا تھا کہ مخیر حضرات کو بھی چاہئے اپنے ارد گرد ضرورت مند افراد کا خیال رکھا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں