جہلم(چوہدری عابد محمود +عامرکیانی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے حکم پر میڈیا ہاؤس پر حملہ کرنے والے عناصر کے خلاف مقدمہ درج ایک ملزم گرفتار، فرار ہونے والے ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے شروع، تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے ڈسٹرکٹ انچارج الیاس صادق وٹو 23 اپریل شام 6 بجے اپنے دفتر میں ایک سٹوری پر کام کر رہے تھے کہ اچانک 3 خواتین دفتر میں داخل ہوئیں اور دفتر میں موجود سامان کی توڑ پھوڑ شروع کر دی، جس پر معروف سینئر صحافی الیاس صادق وٹو نے انہیں ایسا کرنے سے منع کیا جس پر ایک خاتون نے پرس سے تیز دھار آلہ نکال کر لہراتے ہوئے کہا کہ تم ہمارے خلاف خبریں شائع کرتے ہوئے آج تمہاری زندگی کا آخری دن ہے، جس پر الیاس صادق وٹو نے خاتون کو منع کیا کہ تم اپنے آپ پر کنٹرول کرواس طرح خاتون کی ساتھی عورتیں بھی حملہ آور ہوئیں تو الیاس صادق نے انہیں قابو کرنے کی کوشش کی تو 2 خواتین بھاگنے میں کامیاب ہو گئیں، جبکہ گروہ کی سرغنہ کو موقع پر قابو کرکے حوالہ پولیس کر دیا، جس پر سخت کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے مقدمہ درج کرکے گرفتار خاتون کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا، جبکہ فرار ہونے والی خواتین کی تلاش کے لئے پولیس چھاپے ماررہی ہے، وجہ عندیہ ہے کہ گروہ کے افراد شریف افراد کو بلیک میل کرنے کے لئے اپنے جال میں پھنساتے اور رقم بٹور کر صلح کرتے جس پر متعدد افراد نے اس مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کی نشاندہی کی جس کی خبریں شائع کی جارہی تھیں، تعین گروہ میں شامل افراد نے سوچی سمجھی سازش کے تحت خواتین کو فرنٹ لائن پر رکھ کر صحافیوں کو حراساں کرنے کی کوشش کی جو کہ ناکام بنا دی گئی، جہلم کے صحافیوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے میرٹ پر تفتیش کرکے حملہ آور گروپ کے خلاف مقدمہ درج کرکے انصاف فراہم کیا۔
