پیر سید لخت حسنین کو ستارہ امتیاز ملنے کے بعد وزیرآباد آمد کے موقع پر شایان شان استقبال

Spread the love

وزیرآباد (طارق ملک بیورو چیف یو جی نیوز ) خدمت انسانیت کے شعبہ میں عالمگیر شہرت حاصل کرنے والے سوہدرہ کے خانوادہ سادات کے نامور فرزند پیر سید لخت حسنین کو ستارہ امتیاز ملنے کے بعد وزیرآباد آمد کے موقع پر شایان شان استقبال کا پروگرام ترتیب دیا گیا ھے.اس موقع پر بار ایسوسی ایشن وزیرآباد کی جانب سے پروقار تقریب بار ھال جوڈیشنل کمپلیکس میں منعقد ھو گی بعدازاں 1122 کے عملہ کی طرف سے شاندار استقبال کا اہتمام کیا گیا ھے.چئیرمین مسلم ھینڈز کو جلوس کی شکل میں آبائی قصبہ سوہدرہ لایا جائےگا جہاں دارلعلوم ضیاءالحرمین میں نماز جمعہ کے بعد شہریوں کے وفود سے ملاقات کے بعد آستانہ عالیہ سوہدرہ شریف کے سجادہ نشین پیر سید محمد صفی اعظم چن پیر کے ھمراہ ممتاز روحانی پیشوا حضرت پیر سید بشیر احمد خورشید کے دربار عالیہ پر حاضری دیں گے.بعد ازاں صاحبزادہ سید آل محمد اور سید آل احمد کی جانب سے سادات خاندان کے اعزاز میں دئیے گئے عشائیہ میں شرکت کریں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں