ملکِ پاکستان ہمارے اسلاف نے بڑی قربانیوں سے حاصل کیا, بابا جی عرفان الحق

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +سید مظہرعباس نقوی)جہلم معروف مذہبی سکالر بابا جی عرفان الحق نے کہا ہے کہ ملکِ پاکستان ہمارے اسلاف نے بڑی قربانیوں سے حاصل کیا ہے، آج کا پاکستان ہم سے تقاضا کرتا ہے کہ ہم اپنے ملک کی حفاظت کریں وہ المرکز ہال میں یوم ِ پاکستان کی تقریب سے خطاب کررہے تھے، جس کا اہتمام المرکز کی زیلی تنظیم سی ڈی سی نے کیا تھا اس موقع پر معروف قانون دان راجہ ظفر اقبال، عارف کریم، پروفیسر زاہد ساہی، چوہدری قربان حسین، آصف شفیق بٹ اور دیگر نے بھی خطاب کیااور نظریہ یوم ِ پاکستان پر روشنی ڈالی دوران تقریب قبل ازیں بچوں میں کھیل کی سرگرمی کو فروغ دینے کے لئے ننجا کراٹے کا بھی افتتاح کیا گیا جس کی سربراہی آصف شفیق اور راجہ شہباز کریں گے، شرکاء میں ڈاکٹر محمد اسد مرزا یوکے سے آئے انسان دوست جاوید چوہان،چوہدری جاوید اقبال، میجر (ر) زرگون گل، کرنل (ر) عبید مرزا، سیدہ شاہدہ شاہ، سید اختر شاہ، میڈم رشیدہ عزیز، ارشد مبارک، حفیظ اللہ بٹ، ڈاکٹر عبدالغفور ملک، پروفیسر مختار حسین، پروفیسر عبدالرحمن، ایم اے جمیل اور ممبران جہلم فورم شریک تھے دوران تقریب مقابلہ تقاریر میں نمایاں پوزیشن لینے والے طلباء میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں