جہلم ڈسٹرکٹ جیل میں حوالاتی جان کی بازی ہار گیا

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزاکفیل بیگ کیفی)جہلم ڈسٹرکٹ جیل میں حوالاتی جان کی بازی ہار گیا، ملزم محمد علی ولد محمد عنایت سکنہ کوٹ ادمانہ کو 2020 میں قتل کے جرم میں تھانہ جلالپور شریف میں گرفتار کیا تھا، تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں پابند سلاسل ملزم محمد علی ولد محمد عنایت بعمر 46 سال سکنہ کوٹ ادمانہ جلالپورشریف کا رہائشی تھا، جسے مقدمہ نمبر 106/20، بجرم 302 ت پ،324 ت پ، 34 ت پ کے تحت گرفتار کرکے ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں منتقل کیا گیاتھا، گزشتہ روز حوالاتی محمد علی نماز کی ادائیگی کے دوران اچانک جا ن کی بازی ہار گیا، انتظامیہ نے ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں