مخلوق کی خدمت انسانیت کی معراج ھے

Spread the love

وزیرآباد( طارق ملک بیورو چیف یو جی نیوز ) مخلوق کی خدمت انسانیت کی معراج ھے. مسلم ھینڈز تعلیمی انقلاب کے ذریعے شعور کی بیداری سے ضرورت مند طبقات کے نوجوانوں کی روشن خیال نسل تیار کر کے معاشرے کا باوقار حصہ بنانے کے مشن پر گامزن ھے.ان خیالات کا اظہار مسلم ھینڈز انٹر نیشنل کے چئیرمین سید لخت حسنین نے حکومت پاکستان کی جانب سے وزیرآباد کے نامور سپوتوں سید لخت حسنین کو انسانیت کی عالمگیر خدمات اور کاونٹر ٹیرر ازم کے بھادر جواب فخرالدین وڑائچ کو تمغہ شجاعت ملنے پر جسٹس لائیرز فورم اور بار ایسوسی ایشن وزیرآباد کی جانب سے جوڈیشنل کمپلیکس میں ایک پر وقار استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ھوئے کیا.سید لخت حسنین نے کہا کہ مادہ پرست عناصر نے تعلیم کو کاروبار کا روپ دے کر ضرورت مند طبقات کے لئیے علم کے دروازے بند کر دئیے ھیں اور متعدد تعلیمی اداروں میں اسلام اور نظریہ پاکستان سے متصادم تعلیمی نصاب رائج ھے.اور اس عالمی سازش کا مقابلہ کرنے کے لئیے مسلم ھینڈز مثبت نظریات پر مبنی نصاب اور تعلیم کے فروغ کے لئیے کوشاں ھے.مسلم ھینڈز کے کنٹری ڈائریکٹر سید ضیاءالنور نے اپنے خطاب میں بتایا کے پاکستان میں 50 گزار سے زاید سٹوڈنٹ مسلم ھینڈز کے تعلیمی نیٹ ورک کا حصہ ھیں.تقریب سے بار کے صدر محمد شہباز چیمہ،سیکریٹری عدنان گورائیہ،سینئر قانون دان مستنصر علی گوندل،ارشاد احمد چیمہ.عظمی اقبال،نائلہ سرفراز ایڈووکیٹس نے خطاب کیا.اس موقع پر بار ایسوسی ایشن وزیرآباد کی جانب سے سید لخت حسنین ستارہ امتیاز، اور فخرالدین وڑائچ کو تمغہ شجاعت ملنے پر اعزازی سووئینر پیش کئیے گئے.قبل ازیں سید لخت حسنین نے بار کی ای-لائبریری کا افتتاح کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں