

وزیرآباد( طارق ملک بیورو چیف یو جی نیوز ) مسلم ھینڈز انٹر نیشنل کے چئیرمین سید لخت حسنین کو ستارہ امتیاز ملنے پر وزیرآباد میں ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے سینٹی آفیسر فیاز احمد قمر کی زیر قیادت میں پر تپاک استقبال کیا. اللہ والہ چوک میں ریسکیو سنٹر پہنچنے پر فورس کے جوانوں نے سید لخت حسنین ستارہ امتیاز کو سلامی پیش کی.بعد ازاں انہوں نے ریسکیو سنٹر میں پودا لگایئا.اس موقع پر چئیرمین مسلم ھینڈز انٹر نیشنل سید لخت حسنین نے مرکز میں رفاہ عامہ کے لئے واٹر فلٹریشن پلانٹ لگانے کا اعلان کیا
