جہلم(چوہدری عابد محمود +افتخارالحق)جہلم ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرشاکر حسین داوڑ کی کمانڈ میں پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف گھیرا تنگ، تفصیلات کے مطابق SIمظہر حسین تھانہ ڈومیلی،ASIواجد حسین تھانہ ڈومیلی اور ان کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے 4ملزمان1۔محمدشہریار ولد شیر محمد2۔فہد ولد آصف کیانی۔3۔عمیر ساجد ولد ساجد محمود اور معاذ ولد شاہد محمود سکنائے ڈھوک بابا رحم علی سے4عدد پسٹل30بور معہ روندز برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔ASIخضر حیات تھانہ جلالپور شریف نے زیر تفتیش مقدمہ کے ملزم وقاص اکرم ولد محمد اکرم ساکن سگھر پور کے انکشاف پر پسٹل30بور معہ روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ASIطالب حسین تھانہ سوہاوہ نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم انیس رضا ولد منور عباس ساکن ضلع جنگ سے پسٹل9MMمعہ روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ASIمحمد سااجد داؤد تھانہ دینہ نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم علی رضا عرف عاطی ولد رضا حسین ساکن پنڈجاٹہ دینہ سے 2کلو460گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ASIخرم شہزاد تھانہ دینہ نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم نعمان ولد واجد حسین ساکن پنڈجاٹہ دینہ سے 2کلو 420گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔SIنذیر احمد تھانہ سوہاوہ نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم رضوان بیگ ولد عبدالطیف ساکن محلہ عید گاہ سوہاوہ سے 5لیٹر دیسی شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔SIعرفان عطاء تھانہ جلالپور شریف نے کاروائی کرتے ہوئے2کس ملزمان1۔ ندیم شہزاد ولد عبدالمجید ساکن پننوال سے 20لیٹر شراب اور 20لیٹر لعن شراب اور2۔عادل ولد بشیر احمد ساکن کھوتیاں جالپ سے10لیٹر دیسی شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔ASIارسلان یٰسین تھانہ دینہ نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمعبدالرحمان ولد حکیم خان ساکن کیانی سٹریٹ دینہ سے 260گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔SIقمر سلطان تھانہ دینہ نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم سعید احمد ولد حکیم خان ساکن کیانی سٹریٹ دینہ سے 180گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
