گلگت (پ ر)چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی و ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کا گوشت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کا نوٹس، میٹ انسپکٹر ڈاکٹر مشتاق عالم کو فوری طور پر رپورٹ دینے کا حکم، خود ساختہ مہنگائی ناقابل برداشت ہے صارفین سوشل میڈیا کو مثبت استعمال کریں جھوٹی خبروں کا ذریعہ نہ بنائیں، شکایات براہ راست الفا کنٹرول درج کرائیں، یہ باتیں سوموار کے روز میڈیاکیلئے جاری ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ سوشل میڈیا کا مثبت استعمال سے معاشرتی برائیوں کے خاتمے کے ساتھ عوام کو اصلاح کا موقع ملتا ہے محض افواہوں پر مفروضے قائم نہیں کئے جاتے،لہذا سوشل میڈیا کااستعمال کو عوامی فلاح و بہبود کیلئے ہی استعمال کریں تاکہ ضلعی انتظامیہ کو عوامی مسائل کے حل میں مدد مل سکے گی، عوام کی سہولت کیلئے حال ہی میں گوشت کی نئی قیمت مقرر کردی گئی ہے جسکے تحت بڑا گوشت 400، چھوٹا گوشت 750 اور دیسی گائے کا گوشت 420 روپے مقرر ہے جو بھی قصائی نرخناموں کی خلاف ورزی کرے گا اسکے خلاف سخت کاروائی کرتے ہوئے دکان کو سیل اور لائسنس کو معطل کردیا جائے گا،ترجمان نے عوام الناس سے اپیل کرتے ہیں کہاہے کہ شہری گوشت لینے سے قبل نرخناموں کی جانچ ہڑتال کریں اور پرائس کنٹرول کمیٹی کے جانب سے جاری نرخنامے کے مطابق خریداری یقینی بنائیں، زائد قیمتوں کے وصولی پر قصائی کے خلاف شکایات درج کرائیں یا گوشت لیکر الفا کنٹرول روم آجائیں، میونسپل انسپکشن ٹیم فوری کاروائی کرتے ہوئے شہریوں کو انصاف فراہم کریں گے، سوشل میڈیاپر جھوٹی اور مفروضوں پر مبنی خبریں شیئر کرنے سے اجتناب کریں، کوئی بھی خبر ایا اطلاع کی کنفرمیشن کیلئے میڈیاسیل سے ضرور رابط کریں تاکہ حقائق پر بنی معلومات مل سکے گی
ایس ایچ او تھانہ صدر جہلم کی اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج آمد، طلباء سے فرینڈلی پولیسنگ پر خصوصی گفتگو
سوشل میڈیا پر چلنے والی ہمارے خلاف خبر جھوٹی من گھڑت اور بے بنیاد ہے
22 سالہ نوجوان کی آگ لگا کر مبینہ خودکشی نوجوان جاں بحق
اپوا لیڈیز کلب رحیم یار خان کی چیئرپرسن میڈم مصباح فاروق نے اپنے وفد کے ہمراہ ڈی ٹی او محمد ساجد سے ان کے دفتر میں خصوصی ملاقات کی
اے ایس پی انعام اللہ کے فرنٹیئر کانسٹیبلری تبادلے پرڈی پی او عرفان علی سموں کی جانب سے ان کے اعزاز میں ایک پُروقارالوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا
چیف آفیسر بلدیہ جہلم ساجد علی خان سے اردو گلوبل کے نمائندے عزیز اللہ بٹ کی خصوصی ملاقات
خدمت انسانیت ہی اصل عبادت ہے ہمیں عوام کی بے لوث خدمت کرنے کی ضرورت ہے طلعہ کیانی، دوسروں کی مدد کرنے سے دل کو سکون ملتا ہے تنویر نوشاھی
ہم آل پاکستان اہلحدیث کانفرنس کی کامیابی پرڈاکٹر حافظ عبدالکریم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ حافظ عبدالحمید عامر
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن رحیم یار خان (2026-27): الیکشن کا سرگرمیوں اور انتخابی گہما گہمی عروج پر، سردار محمد سلیم خان کورائی اور کاشف علی سندھو کا پینل نمایاں
ڈسٹرکٹ بار رحیم یار خان (سال 2026-27): فرینڈز اینڈ فرینڈز، وکلاء اتحاد و دیگر الائنس کے مشترکہ امیدواروں کا اعلان
