کرونا کے باعث تھانہ چوٹالہ میں تعینات اسسٹنٹ سب انسپکٹر جابحق

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزاقدیر بیگ)جہلم تھانہ چوٹالہ میں تعینات اسسٹنٹ سب انسپکٹر ملک افتخار افضل کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے باعث گزشتہ روز انتقال کر گئے، مرحوم کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں کنتریلہ میں ادا کر دی گئی۔نماز جنازہ میں شہر کی سماجی، رفاعی، فلاحی، مذہبی،کاررباری تنظیموں کے عمائدین سمیت پولیس افسران و اہلکار کی کثیر تعداد نے شرکت کی، تفصیلات کے مطابق تھانہ چوٹالہ میں تعینات ملک افتخار افضل کورونا وائس میں مبتلا ہونے باعث ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم میں زیر علاج تھے، گزشتہ روز اسسٹنٹ سب انسپکٹر ملک افتخار افضل مختصر علالت کے بعد رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے، جن کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں کنتریلہ میں ادا کی گئی،نماز جنازہ میں شہر کی سماجی، رفاعی، فلاحی، مذہبی، کارروباری تنظیموں کے عمائدین سمیت پولیس افسران و اہلکاروں کی کثیر تعداد موجود تھی، شہریوں نے مرحوم کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کے لئے دعا کروائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں